لاہور(نیوزڈیسک)ملک کے سب سے بڑے ٹاکرے میں قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے این اے 130 سے یاسمین راشد کو شکست دیدی۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف ایک لاکھ 71 ہزار 24 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کو ایک لاکھ 15 ہزار 43 ووٹ ملے۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے قومی و صوبائی حلقوں میں کامیابی حاصل کر لی۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف لاہور سے صوبائی اور قومی اسمبلی کی سیٹیں بچانے میں کامیاب ہو گئے، انہوں نے حلقہ این اے 123 سے 63 ہزار 953 ووٹ لیے، شہباز شریف کے مد مقابل آزاد امیدوار افضال عظیم پاہٹ 48 ہزار 486 ووٹ ہی لے سکے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 158 سے 38 ہزار 642 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ آزاد امیدوار چودھری یوسف علی 23 ہزار 874 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
علاوہ ازیں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی پنجاب اسمبلی کے حلقہ 159 لاہور سے کامیاب ہو گئی ہیں، لاہور کے پی پی 159 میں مریم نواز نے 23 ہزار 598 ووٹ لیے، آزاد امیدوار مہر شرافت 21 ہزار 491 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
Trending
- احتجاج توڑ پھوڑ کا مقدمہ؛ پی ٹی آئی کے آٹھ ارکان اسمبلی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
- لامین یامال نے کم عمر ترین کپتان بننے کا اعزاز حاصل کرلیا
- ڈوین جانسن نے 22 کلو وزن کیسے اور کیوں کم کیا؟ اداکار نے راز بتا دیا
- حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان
- قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی غیر معیاری موبائل سروس پر برہم، ٹیلی کام کمپنیوں کو طلب کرلیا
- زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا اضافہ، مجموعی حجم 23 ارب سے تجاوز
- وزیر داخلہ سندھ کا ایکشن، تھانہ عزیز بھٹی کے مکمل عملے سمیت متعدد تھانوں کے اہلکار معطل
- ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ کردیا گیا
- 27سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران ہلاک
- قطر سے ایل این جی کارگو پورٹ قاسم پہنچ گیا