اسلام آباد(نیوزڈیسک)عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف این اے 15 مانسہرہ سے شکست کھاگئے۔
عام انتخابات میں گزشتہ روز پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 15 مانسہرہ کا نتیجہ سامنے آگیا ہے۔
لاہور سے نواز شریف کامیاب ، یاسمین راشد کو شکست
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق این اے 15 مانسہرہ تورغر سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزادہ محمد گستاسب خان کامیاب ہوگئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار گستاسب خان نے 105249 ووٹ لیے جب کہ نواز شریف نے 80382 ووٹ لیے۔
واضح رہے کہ میاں نواز شریف لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 130 سے کامیاب ہوئے ہیں اور ان کے مدمقابل یاسمین راشد کو شکست ہوئی۔
Trending
- اس بار لاشیں گریں تو اسلام آباد کو سومناتھ بنادیں گے، جنید اکبر
- Pakistani businessman Muizz Mirza – ایکسپریس اردو
- دل ٹوٹتا ہے غزه کی حالت دیکھ کر، ایڈ شیران
- احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا: وزیر خزانہ
- حج 2027: نجی سطح پر بکنگ جاری، پورٹل کے ذریعے 14 ارب مجاز کمپنیوں کو منتقل
- تیسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے کو 1 وکٹ سے شکست دیدی
- Salman Khan hit back at trolls; he took off his shirt on the show and issued a challenge.
- پاورسسٹم میں سنگل خریدار کی بجائے مسابقتی نظام کی منتقلی کی جانب اہم پیش رفت
- افغان طلبا کیلیے سرگرم پاکستانی طلبا کا ردعمل ہمارے شہدا کی توہین ہے، وزیر دفاع
- پیرس عدالت کا کم کارڈیشین کو 1 یورو ہرجانہ دینے کا حکم