بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں آنے والے دنو ں میں چین میں امریکی سرمایہ کاری کو محدود کرنے کے لیے ” ایکسپینڈڈ ٹیکنالوجی انوسمنٹ رسٹرکشنز ایکٹ ” کے حصے کے طور پر امریکی کانگریس میں ہونے والی ووٹنگ کے حوالے سوال کیا گیا جس میں چین کی قومی سلامتی کے خدشات سے متعلق دفعات شامل ہیں ۔
بدھ کے روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جئین نے کہا کہ چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعاون اور باہمی مفادات کے تعاون کے نتائج دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے تصور کو عام کرنے اور سیاسی مقاصد کے لیے عام اقتصادی اور تجارتی تبادلے میں مصنوعی طور پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کا عمل مارکیٹ کی معیشت کی منصفانہ مسابقت اور آزاد تجارت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتا ہے جن کی امریکہ نے ہمیشہ وکالت کی ہے۔ترجمان نے کہا کہ یہ عمل نہ صرف عالمی پیداوار اور سپلائی چین کے استحکام میں خلل ڈالتا ہے بلکہ یہ کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ۔
لین جئین نے کہا کہ چین متعلقہ امریکی سیاست دانوں پر زور دیتا ہے کہ وہ اقتصادی اور تجارتی مسائل پر سیاست کرنے اور انہیں ہتھیار بنانے سے باز رہیں اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کے لیے سازگار ضروری حالات پیدا کریں۔
Trending
- پاکستان انڈر 21 ہاکی ٹیم عمان کی سینئر ٹیم کیساتھ ٹیسٹ سیریز کھیلنے مسقط روانہ
- ایران کے حملوں سے ہونے والے امریکی نقصانات کی طویل فہرست سامنے آگئی
- داتا دربار کے اطراف منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، بھاری مقدار میں چرس اور آئس برآمد
- دنیا کے معمر ترین پروفیشنل فٹبالر کا 4 سال بعد گول
- پنجاب بھر میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، دریاؤں اور ڈیموں میں نہانے پر پابندی
- ابھیشیک شرما زمبابوے کیخلاف بھی بری طرح ناکام
- جی ایس پی پلس رپورٹ ، پاکستان کیلیے پیشرفت اوردرپیش چیلنجز
- چین میں ٹیکس اور فیسوں کی مد میں مجموعی وصولیاں 167 کھرب یوآن تک پہنچ گئیں
- چین اور عالمی برادری کے سامنے جاپان ذمہ دارانہ جوابدہی پیش کرے، چینی سفارت خانہ
- امریکہ کا ایران کو سخت فوجی کارروائی کا انتباہ،تہران کی جانب سے مذاکرات کی تردید