دبئی(نیوزڈیسک)یوراج سنگھ کی قیادت اور ساگر کھنہ کی رہنمائی میں نیو یارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز نے آئندہ لیجنڈز کرکٹ ٹرافی 2024 سے قبل اپنے اسکواڈ کو حتمی شکل دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تجربہ کار کھلاڑیوں کے امتزاج سے ٹیم آمدہ مہم میں کامیابی حاصل کرنے کو تیار ہے۔ابوظہبی ٹی 10 اور لنکا پریمیئر لیگ میں اپنی شناخت بنانے والے نیو یارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز اپنی ماضی کی کامیابیوں کو آگے بڑھانے اور رواں سیزن میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے خواہاں ہیں۔اسکواڈ میں ڈین کرسچن اور جیروم ٹیلر جیسے مشہور نام شامل ہیں۔ میدان میں ان کا تجربہ اور مہارت ٹیم کو قابل قدر قیادت اور مہارت فراہم کرنے کو تیار ہے۔اسورو ادانا، اسیلا گنارتنے اور الویرو پیٹرسنہر ہر ایک منفرد صلاحیتوں کے مالک ہیں۔نیو یارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز نے اپنے اسکواڈ میں میں چیڈوک والٹن، لاہیرو تھریمانے، شاداب جکاتی، راہول شرما، من پریت گونی، یوراج سنگھ، ڈین کرسچن، جیروم ٹیلر، اسورو ادانا، اسیلا گنارتنے، الویرو پیٹرسن، نوان پردیپ، چمارا کپوگیدرا اور ریکارڈو پاول کو جگہ دی ہے۔
Trending
- پشاور میں اشیائے خور و نوش مہنگی
- آئین سے کھلواڑ اور اشرافیہ کی اقتدار کی خواہشِ بد نے ملک تباہ کردیا، سعد رفیق
- پاکستان ہاکی ٹیم ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے بھارت آئے گی، وزیر اعلیٰ بھارتی پنجاب کا دعویٰ
- یو ایس اوپن فائنل کا سنیماٹک لمحہ، کیمرہ مین نے جیمز بانڈ کے مداحوں کو خوش کردیا
- ہیلتھ ایشیا نمائش: شعبہ صحت میں عالمی تعاون اور جدت کا نیا سنگِ میل
- ملک میں تقریباً 3لاکھ ووٹرز کا اضافہ، لاہور تعداد کے اعتبار سے سب سے بڑا ضلع بن گیا
- پریمیئر لیگ میں ہالینڈ کا گول متنازع قرار، وی اے آر سے بڑی غلطی ہوگئی
- جمائما گولڈ اسمتھ نے عمران خان سے طلاق کے 22 سال بعد دوسری شادی کر لی
- سعودی عرب کی تیل کی اہم پائپ لائن بند، عالمی منڈی پر بڑا خطرہ منڈلانے لگا
- پیٹرول سبسڈی پر وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس، تفصیلات بتا دیں