بیجنگ(نیوزڈیسک)یوریشیائی امور کے لیے چینی حکومت کے خصوصی نمائندے لی ہوئی 2 مارچ سے روس، یورپی یونین کے ہیڈکوارٹرز، پولینڈ، یوکرین، جرمنی اور فرانس کا دورہ کریں گے تاکہ یوکرین بحران کے سیاسی تصفیے کو فروغ دینے کے لیے سفارتی کوششوں کا دوسرا دور کیا جا سکے۔
اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ یوکرین بحران میں بڑے پیمانے پر اضافے کو دو سال ہو چکے ہیں، جنگ اب بھی جاری ہے اور اس وقت سب سے ضروری چیز امن کی بحالی ہے۔ جتنی جلدی امن مذاکرات شروع ہوں گے، نقصانات اُسی قدر کم ہو ں گے۔
ترجمان نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں، چین نے کبھی بھی امن کے لئے اپنی کوششیں ترک نہیں کیں، اور نہ ہی بات چیت کا فروغ بند کیا گیا ہے. چین نے روس اور یوکرین سمیت دیگر ممالک کے ساتھ گہرائی سے بات چیت کی ہے اور بحران سے نمٹنے میں تعمیری کردار ادا کیا ہے۔ چین نے "یوکرین بحران کے سیاسی تصفیے پر چین کا موقف” کے عنوان سے ایک دستاویز جاری کی اور ثالثی کے لئے ایک خصوصی ایلچی بھیجا ہے۔
ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ چین کا مقصد جنگ کا خاتمہ، اتفاق رائے پیدا کرنا اور امن مذاکرات کی راہ ہموار کرنا ہے۔ چین شٹل ڈپلومیسی سمیت تمام فریقوں کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے اور یوکرین بحران کے سیاسی تصفیے میں "چینی دانش” کے تحت کردار ادا کرتا رہے گا ۔
Trending
- پیٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے صرف ڈیڑھ ماہ میں 180 ارب روپے سے زائد وصولیوں کا انکشاف
- خلیج میں امن کیلئے حکومتی سفارتکاری قابل تحسین مگر عوامی مسائل سنگین چیلنج ہیں، حافظ نعیم الرحمان
- بڑے بھائی نسیم شاہ کی جانب سے ملنے والی ٹپس کارآمد ثابت ہوئیں، حنین شاہ
- سعودیہ نے پاکستان میں رکھے 3 ارب ڈالر رول اوور کردیے، معاہدے پر دستخط
- پی ایس ایل میں کارکردگی سے مطمئن نہیں، عالمی کپ کے حوالے سے ضرور سوچوں گا؛ سلمان علی آغا
- آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 38 ارب روپے کے پرائس ڈیفرینشل کلیمز کی ادائیگی
- جنوبی کوریا،امتحان میں فیل ہوجانے والوں کو کوئلے کی کان میں بھیجنے کا فیصلہ
- فیفا سیریز: پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کو آئیوری کوسٹ کے ہاتھوں شکست
- پاکستان کا بین الاقوامی مالیاتی منڈی میں 500 ملین ڈالر کا یورو بانڈ جاری
- بھارت ممنوعہ ادویات کے واڈا قوانین کی خلاف ورزی میں سرِ فہرست قرار