اسلام آباد(نیوزڈیسک)حلف برداری کے بعد پاکستان کی 16ویں قومی اسمبلی معرض وجود میں آگئی،قومی اسمبلی کے اجلاس میں نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والا اجلاس صبح 10 بجے شروع ہونا تھا تاہم اجلاس مقررہ وقت کے ایک گھنٹے بعد شروع ہوا، اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور پھر نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی۔
سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان، خورشید شاہ، سردار ایاز صادق اور دیگر نو منتخب اراکین ایوان میں موجود ہیں، پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی یوسف تالپور وہیل چیئر پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تھے۔
موجودہ قومی اسمبلی 336 ارکان پر مشتمل ہے جس میں سے 266 نشستوں پر ارکان براہ راست انتخابات کے ذریعے منتخب ہوتے ہیں جبکہ باقی ارکان مخصوص نشستوں پر ایوان کا حصہ بنتے ہیں۔
آج ہونے والے اجلاس میں نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے جس کے بعد اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا چناؤ ہو گا۔
اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بعد وزیراعظم کا انتخاب ہو گا، وزیراعظم کے انتخاب کے لیےکاغذات نامزدگی 3 مارچ کو جمع ہوں گے، 4 مارچ کو قومی اسمبلی نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی اور 4 مارچ کو ہی وزیر اعظم کا اپنے عہدے کےحلف لینے کا امکان ہے۔
شہباز شریف کو دوسری بار وزیراعظم بننے کے لیے 169 ووٹ درکار ہیں جبکہ اس وقت مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کو 200 سے زائد ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
Trending
- دشمن کے مذموم عزائم ناکام، پاکستان کی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے، وزیراعظم
- ویسٹ انڈیز، انگلینڈ ٹیسٹ سیریز؛ پاکستانی اسکواڈ میں 2 تبدیلیوں کا اعلان
- مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے امریکہ نے ایران کے خلاف حملے روک دیے، ایران نے امریکی صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا
- کم جونگ اُن کی چینی عوامی رضاکار فوج کے شہداء کے مزار پر حاضری
- چین کے صنعتی اداروں کے منافع میں 18.7 فیصد نمایاں اضافہ
- فلموں کے ذریعے چین کی سیر: متنوع سیاحتی وسائل اور نئے سفری رجحانات نے غیر ملکی سیاحوں کی آمد بڑھا دی
- مٹی سے تہذیب تک، جِنگ دہ زن کی عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شمولیت، باہمی ثقافتی سیکھ کی طاقت کی عکاس
- چائنا کوسٹ گارڈ کے جہازوں نے مزید 2 ویتنامی شہریوں کو کامیابی سے بچا لیا
- چین، بین الاقوامی مینگروو مرکز باضابطہ طور پر فعال
- آزاد کشمیر: میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع کے 13 حلقوں میں عام انتخابات کل ہوں گے