غزہ(نیوزڈیسک)غزہ کی پٹی میں محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 29 فروری کو غزہ شہر میں امدادی سامان وصول کرنے والے افراد پر حملے کے نتیجے میں 115 افراد شہیداور 760 زخمی ہو گئے تھے۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے اس دن اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی شہریوں کے قتل عام کی مذمت کی۔ جنیوا میں اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مبصر نے کہا کہ یہ واقعہ نسل کشی ہے۔29 فروری کو غزہ شہر میں امدادی سامان وصول کرنے والے لوگوں پر حملے کے حوالے سے جنوبی افریقہ، برازیل، یوراگوئے، لبنان اور یمن سمیت کئی ممالک نے یکم مارچ کو ہونے والے واقعے کا ذمہ دار اسرائیلی فوج کو قرار دیتے ہوئے اس واقعے کے حقائق جاننے کا مطالبہ کیا ہے۔
یورپی یونین نے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا اور تنازع کے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون کے مطابق عام شہریوں کو تحفظ فراہم کریں۔ فرانسیسی صدر میکرون نے یکم مارچ کو کہا تھا کہ غزہ کی پٹی کی صورتحال بہت خراب ہے اور انہوں نے واقعے کے حقائق کو تلاش کرنے پر زور دیا۔
Trending
- پیٹرول 4 اور ڈیزل 6 روپے مہنگا ہونے کا امکان، ذرائع اوگرا
- پرواز میں خاتون کی نازیبا حرکت، طیارے سے اترتے ہی گرفتار
- پاکستان کا سعودی عرب کیساتھ تجارتی خسارہ 18.37 فیصد کم ہوگیا
- ویمنز ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کو محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے کس نے منع کیا؟ کوچ کا انکشاف
- رضااللہ ہیرو، زیرو پھر ہیرو
- مسلم لیگ (ق) ہیومن رائٹس ونگ کا اہم اجلاس، تنظیم سازی اور عوامی شکایات کے حل پر غور
- ایلیگزینڈر زیوریو نے پہلی مرتبہ یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا
- گزشتہ سال نافذ ہونے والا نیا وائیڈ بال قانون کیا ہے؟ ثناء میر نے وضاحت کردی
- مریم نواز کا بیٹی کے نکاح پر شاہانہ لُک توجہ کا مرکز، جانیے لباس کی خاص تفصیلات
- ملک میں آج بھی سونا سستا ہو گیا