تل ابیب (نیوزڈیسک)اسرائیلیوں کی ایک بڑی تعداد نے تل ابیب میں حماس کے ساتھ تنازع سے نمٹنے کے اسرائیلی حکومت کے طریقہ کار کے خلاف احتجاج کیا اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلیوں نے تل ابیب میں غزہ کی پٹی میں قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرہ کیا اور اسرائیل حماس تنازع سے نمٹنے کے حکومتی طریقہ کار کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں اور متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی کارروائی بدترین فاشسٹ کی طرح ہے۔ تاریخ میں جو کچھ جرمنی نے یہودیوں کے ساتھ کیا تھا، اب اسرائیل اسےفلسطینیوں پر مسلط کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ واشنگٹن میں 2 تاریخ کو مظاہرین نے اسرائیلی سفارت خانے کے باہر جمع ہو کر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے “فوری جنگ بندی” جیسے بینرز اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ امریکہ اسرائیل کو ہتھیاروں اور گولہ بارود کی فراہمی بند کرے۔
Trending
- ایگرو پروسیسرز اینڈ ایٹموسفیرک گیسز لمیٹڈ کی پی ایس ایکس میں فہرست سازی
- پیسے نہ دینے پر ماں کو قتل کرنے والے بیٹے کو سزائے موت
- ویرات کوہلی کا پہلا کرش کون سی بالی ووڈ اداکارہ تھیں؟
- تنیشا مکھرجی کی شادی شدہ مردوں سے تعلقات رکھنے والی خواتین پر شدید تنقید
- فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی سے 10 ارب روپے کی بچت بھی کی گئی، وزیر توانائی اویس لغاری
- ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کے لیے اہم پیشرفت
- انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی سیکیورٹی ٹیم کا اسلام آباد کلب اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ
- متنازع اور بولڈ اسپورٹس اشتہار کے بعد سڈنی سوینی کے 2 لاکھ فالوورز کم ہوگئے
- وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کا آغاز 16 ستمبر سے ہوگا
- دن میں بات چیت رات کو پیٹرول کی قیمت میں اضافہ، حافظ نعیم کا حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا عندیہ