دبئی(نیوزڈیسک)لیجنڈز کرکٹ ٹرافی کے آمدہ سیزن کے لئے شائقین کا جوش و خروش بڑھاتا جارہا ہے کیونکہ نیو یارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز نے کرکٹ لیجنڈز کولن ڈی گرینڈ ہوم اور نرسنگھ دیونارائن کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنالیا ہے۔
نیویارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز کی اس کرکٹ ایونٹ میں پہلی شرکت ہے۔ ٹورنامنٹ 8 سے 19 مارچ 2024 تک سری لنکا کے شہر کینڈی کے پالے اکیلے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
شائقین کو سنسنی خیز میچ دیکھنے کا بے صبری سے انتظار ہے جس میں یوراج سنگھ، اسورو ادانا، اسیلا گنارتنے، الویرو پیٹرسن، ریکارڈو پاول اور دیگر جیسے مشہور کرکٹ آئیکون شامل ہیں۔کولن ڈی گرینڈ ہوم اپنی دھماکہ خیز بیٹنگ اور متحرک آل راؤنڈ کارکردگی کے لئے مشہور ہیں۔ انہوں نے نیویارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے شاندار اسٹروک پلے سے شہرت رکھنے والے نرسنگھ دیونارائن بھی آمدہ سیزن کے حوالے سے خاصے پرجوش ہیں۔
Trending
- مشکوک انجری اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر امام الحق کیخلاف ابتدائی رپورٹ تیار
- کراچی؛ اے ٹی ایم میں شہریوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
- سلمان علی آغا نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اہم سنگِ میل عبور کر لیا
- خام تیل کی قیمت 107 ڈالرز سے تجاوز کر گئی
- وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، حوثی باغیوں کے حملوں پر اظہار مذمت
- پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ مزید گر گئی، ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آخری نمبر پر آگئی
- کراچی پورٹ کی تاریخی کارکردگی، خلیجی تنازع نے نئے تجارتی مواقع پیدا کر دیے
- وزیراعظم کی پیٹرول اسکیم سے ہماری جدوجہد پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، حافظ نعیم
- پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ شہزادہ اسد نے کھیل کے میدان میں عالمی سطح پر ملک کا نام بلند کر دیا
- رواں مالی سال کا دوسرا مانیٹری پالیسی اجلاس آج ہوگا