پالے کیلے(نیوزڈیسک)کینڈی سمپ آرمی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیو یارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز کو پیش قدمی کو روک دیا اور مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرنے سے محروم رہی۔ کینڈی نے یہ میچ 5 وکٹوں سے جبکہ دن کے پہلے میچ میں پنجاب رائلز دہلی ڈیولز کو چھ وکٹوں سے ہرایا۔ ایرون فنچ کی قیادت میں سیمپ آرمی نے 154 رنز کا ہدف 14.2 اوورز میں حاصل کرکے ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری فتح حاصل کرلی۔ کیون اوبرائن اور کرس ایمپوفو کے اہم تعاون سے سیمپ آرمی کو مضبوط سپراسٹار اسٹرائیکرز کے خلاف کامیابی ملی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیو یارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز اچھا آغاز نہ کرسکی اور 4 اوورز میں 31 رنز پر اسکی 3 وکٹیں گرچکی تھیں۔ تاہم اس کے باوجود وہ مقررہ 90 گیندوں پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ دن کے پہلے میچ میں پنجاب رائلز نے دہلی ڈیولز کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ 134 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پنجاب رائلز نے 14.4 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا جس میں تلکارتنے دلشان نے 59 رنز کی کیپٹن اننگز کھیلی۔ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کپتان سریش رائنا کی قیادت میں دہلی ڈیولز اسکور بورڈ پر چیلنجنگ اسکور قائم کرنے میں ناکام رہی۔ وہ مقررہ 90 گیندوں پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز ہی بنا سکے۔ہدف کے تعاقب میں دلشان نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 11 چوکے شامل تھے۔ نمن اوجھا (15)، ڈوین اسمتھ (3) اور کیمرون وائٹ (10) جلد ساتھ چھوڑ گئے تھے تاہم اس کے باوجود دلشان کا جارحانہ کھیل جاری رہا۔
Trending
- جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اسٹیو اسمتھ کا ریکارڈ توڑ دیا
- ہالی ووڈ کی پہلی اے آئی اداکارہ کا انٹرویو، آڈیشن میں اداکاری ہی نہ کر سکیں
- انجنیئر مطیع اللہ خان پاکستان مسلم لیگ (ق) ہیومن رائٹس ونگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری میڈیا و انفارمیشن تعینات
- یو ایس اوپن: عالمی نمبر ایک ریباکینا اور دفاعی چیمپئن سبالینکا فائنل میں آمنے سامنے
- سائنسدان نے دریافت کی گئی کیڑوں کی نئی نسل کا نام ’ٹیلر سوئفٹ‘ کے نام پر رکھ دیا
- عوام کو حقیقی ریلیف کیلئے مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنائینگے،شفقت محمود
- ویمنز ایشیا کپ: پاکستان شکست کا بدلہ لینے، سری لنکا دوبارہ فائنل کھیلنے کیلیے بےتاب
- شہزادی ڈیانا کا مشہور ’ریونج ڈریس‘ نیلامی کے لیے تیار، کتنے میں فروخت ہونے کا امکان؟
- ایس آئی ایف سی کی ون ونڈو سہولت کاری، معاشی مواقع اور کاروباری ترقی کے نئے دور کا آغاز
- مکران ڈویژن؛ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، فتنۃ الہندوستان کا بڑا حملہ ناکام