فلسطین میں یو این آر ڈبلیو اےنے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح کے مشرقی حصے میں ادارے کے خوراک کی تقسیم کے مرکز کو اسی دن اسرائیلی فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جس میں کم از کم ایک ملازم جاں بحق اور 22 دیگر زخمی ہوگئے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گذشتہ سال 7 اکتوبر کو اسرائیل فلسطین تنازع شروع ہونے کے بعد سے اب تک یو این آر ڈبلیو اے کے کم از کم 165 ملازمین ہلاک ہو چکے ہیں، ادارے کی 150 سے زائد تنصیبات پر حملے کیے جا چکے ہیں اور 400 سے زائد افراد اقوام متحدہ کی تنصیبات میں پناہ لیتے ہوئے ہلاک ہو چکے ہیں۔
اسی روز آئی ڈی ایف کے ترجمان ڈینئل ہاگری نے ایک پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں رفح کی آبادی کے ایک حصے کو وسطی غزہ کی پٹی میں ایک نامزد “انسانی جزیرے” میں منتقل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ہاگری نے یہ نہیں بتایا کہ رفح میں آبادی کی منتقلی کب شروع ہوگی اور رفح کے خلاف اسرائیلی زمینی حملے کب شروع ہوں گے۔ 13 مارچ کو مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نےدورے پر آئے ہوئے ہالینڈ کے وزیر اعظم کے ساتھ بات چیت کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جنگ بندی غزہ کی پٹی میں ہونے والی انسانی تباہی پر قابو پانے کی بنیادی شرط ہے۔ غزہ کی پٹی بالخصوص رفح میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں سے 15 لاکھ سے زائد بے گھر افراد کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔ اسی روز اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے بھی ہالینڈ کے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ نیتن یاہو نے کہا کہ رفح میں اسرائیل کا فوجی آپریشن اسرائیل کے جنگی مقاصد کے حصول کے لیے انتہائی اہم ہے۔
Trending
- روسی فوج کا یوکرین کی اوڈیسا، چورنومورسک اور ازمائیل بندرگاہوں پر حملہ
- چین،دستاویزی فلم ” دیاویو جزائر: لہروں کے نیچے چھپی حقیقت” کی عالمی سطح پر ٹیلی کاسٹ
- چین اور مالدیپ کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے، چینی صدر
- متعدد ممالک میں چین کے بارے میں مثبت رائے امریکہ سے زیادہ، پیو سروے نتائج
- چین کا پاپوا نیو گنی کی جانب سے تائی پے اکنامک آفس بند کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- چین میں ونڈ اور سولر پاور کی تنصیب نے تھرمل پاور کو پیچھے چھوڑ دیا
- چین کا کرغزستان کی علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعلان
- چین اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ وقت کے تقاضوں پر پورا اترتے آئے ہیں، چینی وزیر خارجہ
- ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کوالیفائی ایونٹ کے لیگ میچ میں قومی ٹیم منجمنٹ کا انوکھا کارنامہ
- الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ
Prev Post