بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کی وزارت حیاتیات و ماحولیات نے حیاتیاتی و ماحولیاتی نگرانی کے جدید نظام کے قیام کو تیز کرنےکی تجویز” جاری کی۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا گرو پ کے مطابق اگلے پانچ سالوں میں، چین حیاتیات و ماحولیات کی نگرانی کی ڈیجیٹل اور انٹیلجنٹ تبدیلی کو تیز کرے گا۔ 2035 تک،حیاتیاتی و ماحولیاتی نگرانی کا جدید نظام بنیادی طور پر قائم ہو جائے گا۔ تجویز کے مطابق چین مصنوعی ذہانت جیسی نئی ٹیکنالوجیز کی مدد سے ماحولیاتی معیار کی نگرانی کے نیٹ ورک کو اسمارٹ بنائے گا۔ مستقبل میں،حیاتیاتی و ماحولیاتی نگرانی کے اعداد و شمار کو جمع کرنے، منتقل کرنے،نیز تجزیہ اور اطلاق تک کا پورا عمل اسمارٹ کیا جائے گا۔ماحولیاتی نگرانی کی تمام سرگرمیوں کا احاطہ کرنے والا ایک مکمل کوالٹی مینجمنٹ سسٹم قائم کیا جائے گا۔سیٹلائٹ ریموٹ سینسنگ، ایریل ریموٹ سینسنگ، اور گراؤنڈ بیسڈ ریموٹ سینسنگ سمیت دیگر ٹیکنالوجیز کو قومی ماحولیاتی نگرانی کے نیٹ ورک میں استعمال کیا جائے گا۔
Trending
- راولپنڈی: حنا جاوید قتل کیس، دونوں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
- حارث رؤف کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کی خواہش، سری لنکا سیریز پر نظریں
- پیرس ڈکیتی کیس: کِم کارڈیشین نے صرف ایک یورو معاوضہ کیوں طلب کیا؟
- سونے اور چاندی کی قیمت مزید بڑھ گئی
- بحری اصلاحات میں این ایل سی کا اہم کردار، جدید نظام سے بندرگاہی سرگرمیوں کی نگرانی
- ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ثنا عارف کی متاثر کن کہانی
- وسیم اکرم نے فخر عالم کی پرانی ڈانس ویڈیو شیئر کر دی، مداح حیران
- درآمد شدہ موبائلز پر سیلز ٹیکس کی آسان اقساط میں ادائیگی کا اعلان
- پیٹرول اسکیم؛ وزیراعظم کی انتظامیہ اور پمپ عملے پر مشتمل سہولت ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت
- پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ کو 200 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی