اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن کی صورتحال پر ایک اجلاس منعقد کیا۔ چینی نمائندے نے بحیرہ احمر میں کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور تنازع کے تمام فریقوں سے اپیل کی کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی میں اضافہ کرنے والے اقدامات بند کریں۔
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گنگ شوانگ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سلامتی کونسل نے کبھی بھی کسی ملک کو یمن کے خلاف طاقت کے استعمال کا اختیار نہیں دیا اور کسی بھی ملک کو بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کو توڑنا مروڑنا یا غلط استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ بحیرہ احمر کی صورت حال میں کشیدگی میں اضافے نے یمن میں سیاسی عمل کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
گنگ شوانگ نے کہا کہ بحیرہ احمر میں کشیدگی غزہ کی پٹی میں تنازعے کے اثرات کے باہر کی طرف پھیلنے کا مظہر ہے۔ چین نے ایک بار پھر اسرائیل سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں اپنی فوجی کارروائیوں اور فلسطینی عوام کے خلاف اجتماعی سزا بند کرے۔ چین متعلقہ ممالک سے اپیل کرتا ہے کہ وہ بین الاقوامی برادری کے زبردست مطالبے کا احترام کرتے ہوئے صحیح معنوں میں ذمہ دارانہ اور تعمیری رویے سے غزہ پٹی میں فوری جنگ بندی کے لئے جلد از جلد اقدامات اٹھانے میں سلامتی کونسل کی حمایت کریں۔
Trending
- بحری اصلاحات میں این ایل سی کا اہم کردار، جدید نظام سے بندرگاہی سرگرمیوں کی نگرانی
- ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ثنا عارف کی متاثر کن کہانی
- وسیم اکرم نے فخر عالم کی پرانی ڈانس ویڈیو شیئر کر دی، مداح حیران
- درآمد شدہ موبائلز پر سیلز ٹیکس کی آسان اقساط میں ادائیگی کا اعلان
- پیٹرول اسکیم؛ وزیراعظم کی انتظامیہ اور پمپ عملے پر مشتمل سہولت ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت
- پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ کو 200 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی
- جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے تصاویر جاری کردیں
- آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کی تیاری، افسران کے اثاثوں کی تفصیل ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ
- پاکستان سے برطانیہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز کی مانچسٹر ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
- حکومت کا عوام پر ایک اور پیٹرول بم، قیمتوں میں پھر سے بڑا اضافہ