روسی صدارتی انتخابات کے لئے باضابطہ ووٹنگ کا آغازہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی وقت کے مطابق 15 مارچ کی صبح 8 بجے روسی صدارتی انتخابات کے لیے باضابطہ ووٹنگ کا آغاز روس کے چکچی خود اختیار علاقے اور کمچٹکا علاقے میں ہوا۔
انتخابات کے لئے ووٹنگ تین دنوں تک جاری رہےگی اور 17 مارچ کو ختم ہوگی۔روس کی مرکزی انتخابی کمیٹی28 مارچ تک صدارتی انتخابات کے نتائج کی تصدیق کرےگی اور نتائج کی تصدیق کے بعد تین دن کے اندر ان کا اعلان کیا جائے گا۔
موجودہ صدارتی انتخابات میں کل چار امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں روس کے موجودہ صدر ولادیمیر پیوٹن، روسی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے سلوٹسکی، روسی فیڈرل کمیونسٹ پارٹی کے ہارٹونوف اور روسی نیو پیپلز پارٹی کے داونکوف شامل ہیں۔
روس کی مرکزی انتخابی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق موجودہ انتخابات میں تقریباً 11 کروڑ 20 لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز ہیں ، جو 94 ہزار سے زائد ملکی پولنگ اسٹیشنز اور140 سے زائد ممالک اور علاقوں میں قائم 295 غیر ملکی پولنگ اسٹیشنز میں اپنا ووٹ ڈال رہے ہیں۔ آزاد ریاستوں کی دولت مشترکہ، شنگھائی تعاون تنظیم، اجتماعی سلامتی معاہدے کی تنظیم سمیت دیگر بین الاقوامی اداروں کے مبصرین نے انتخابات کی نگرانی کی۔ روس اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے 1400 سے زائد صحافی انتخابات کی کوریج کر رہے ہیں۔
Trending
- درآمد شدہ موبائلز پر سیلز ٹیکس کی آسان اقساط میں ادائیگی کا اعلان
- پیٹرول اسکیم؛ وزیراعظم کی انتظامیہ اور پمپ عملے پر مشتمل سہولت ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت
- پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ کو 200 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی
- جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے تصاویر جاری کردیں
- آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کی تیاری، افسران کے اثاثوں کی تفصیل ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ
- پاکستان سے برطانیہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز کی مانچسٹر ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
- حکومت کا عوام پر ایک اور پیٹرول بم، قیمتوں میں پھر سے بڑا اضافہ
- کراچی، شاہین فورس کے زخمی اہلکاروں کو اپنی گاڑی میں اسپتال لے جانے والے شہری کا بیان سامنے آ گیا
- غیرازدواجی تعلقات کا شبہ،شوہر نے سوئی ہوئی بیوی کوہلاک کردیا
- حوثیوں کا سعودی ایف-15 طیارہ مار گرانے کا دعویً