ترکیہ کی نیوز ایجنسی اناطولیہ کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ اور عراق نے دونوں ممالک کے سکیورٹی سربراہی اجلاس کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔ جس کے مطابق کردستان ورکرز پارٹی ( پی کے کے ) کو عراق اور ترکیہ کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں عراق کے سیاسی اتحاد، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
دونوں فریقین نے غزہ کی پٹی کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور فلسطین کے لیے اپنی حمایت کی تصدیق کی۔ اعلامیے میں ترکیہ اور عراق کے درمیان دو طرفہ اور علاقائی تعاون کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی۔
دونوں ممالک نے انسداد دہشت گردی، معیشت و تجارت، توانائی اور زراعت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے باقاعدہ رابطے کے لیے ایک طریقہ کار قائم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ مزید برآں، رمضان المبارک کے بعد ترک صدر ایردوان کے دورہ عراق کی تیاری جاری ہیں۔
Trending
- آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کی تیاری، افسران کے اثاثوں کی تفصیل ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ
- پاکستان سے برطانیہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز کی مانچسٹر ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
- حکومت کا عوام پر ایک اور پیٹرول بم، قیمتوں میں پھر سے بڑا اضافہ
- کراچی، شاہین فورس کے زخمی اہلکاروں کو اپنی گاڑی میں اسپتال لے جانے والے شہری کا بیان سامنے آ گیا
- غیرازدواجی تعلقات کا شبہ،شوہر نے سوئی ہوئی بیوی کوہلاک کردیا
- حوثیوں کا سعودی ایف-15 طیارہ مار گرانے کا دعویً
- اٹک سے تعلق رکھنے والے محمد نذیر نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کردیا
- امریکی شرح سود فیصلے سے قبل عالمی بازار میں سونا مہنگا، پاکستان میں بھی اثرات
- پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں ایک ہزار 371 پوائنٹس کی کمی
- رواں مالی سال کے آغاز پر بڑی صنعتوں کی پیداوار بڑھ گئی