خیبربختونخواہ میں داسو ہائیڈرو پاور سٹیشن پراجیکٹ کی ایک گاڑی کو راستے میں دہشت گردی کے حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں پانچ چینی اور ایک پاکستانی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
پاکستان میں چینی سفارتخانے اور قونصل خانے نے اپنے بیان میں دہشت گردی کی اس کارروائی کی شدید مذمت کی ۔بیان میں دونوں ممالک کے شہریوں کی ہلاکت پر گہرے رنج اور تعزیت اور متاثرین کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔
پاکستان میں چینی سفارت خانے اور قونصل خانے نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ہے وہ حملے کی مکمل تحقیقات کر کے قصورواروں کو سخت سزا دے اور ساتھ ہی پاکستان میں چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کرے تاکہ اس بات کو یقینی بنا یا جائے کہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔
اس واقعے پر اسی روز پاکستانی صدر آصف علی زرداری نے ایک بیان میں حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے چینی شہریوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ہلاک ہونے والے چینی شہریوں کے اہل خانہ اور چینی حکومت سے دلی ہمدردی ظاہر کی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن عناصر کی چین پاکستان دوستی کو نقصان پہنچانے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔
Trending
- دورہ انگلینڈ کے بعد پاکستانی کرکٹرز کی وطن واپسی، رضا اللہ کا ایئرپورٹ پر شاندار استقبال
- امیتابھ بچن نے ریٹائرمنٹ کی خبروں کی وضاحت کردی
- عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری
- سانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جا سکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافات
- آسٹریلیا کے سات سابق کپتان عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئے
- عامر خان پہلی بار ’سپر ہیرو‘ کے روپ میں؟ کون سے پروجیکٹ میں کام کریں گے؟
- سہیل آفریدی کی لاہور آمد پر احتجاج، 14 کارکن گرفتار، تیسرا مقدمہ بھی درج
- ساف چیمپئن شپ: افتتاحی میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے
- Taylor Swift upset with cameraman for filming match video goes viral
- ملکی بندرگاہی اصلاحات کے نتائج؛ وصولیاں 3 ارب سے بڑھ کر 7 ارب ہو گئیں