News Views Events
Apna Watan

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری

0

—فائل فوٹو

امریکا و ایران کی جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

امریکی خام تیل کی قیمت 104 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔

برینٹ خام تیل 108 اور یو اے ای مربن 123 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔

 دوسری جانب پاکستان میں آئندہ 24 گھنٹوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 41 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 10 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اس اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 415 روپے 83 پیسے اور پیٹرول کی نئی قیمت 384 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.