چائنا میڈیا گروپ نے بوآؤ فورم فار ایشیا میں ایک تقریب میں چینی قدیم کتابوں اور چینی کلاسیکی اساطیر کی تشریح کے لئے سی ایم جی کی تیار کردہ مصنوعی ذہانت کی متعدد نئی مصنوعات جاری کی ہیں ۔
تقریب میں سی ایم جی نے سی جی ٹی این کی جانب سے تیار کردہ چین کے پہلے اے آئی فل پراسیس مائیکرو شارٹ ڈرامہ “چائنیز میتھولوجی” کے کثیر لسانی ورژن کا اجراء کیا۔ دوسری پراڈکٹ مائیکرو شارٹ ڈراموں کا ایک سلسلہ ” کلاسیکس اے آئی کی نظر میں” ہے جو تاریخ، ادب، زراعت، چائے، سائنس اور طب جیسے کلاسکس پر مبنی ہے۔ تیسری نئی پراڈکٹ اے آئی فل پراسیس ورک “دی لیجنڈ آف نیژا” ہے، جو سی جی ٹی این کی جانب سے غیر ملکی نوجوانوں کے لئے تیار کیا گیا ایک مکمل پراسیسڈ اے آئی ورک ہے۔
تقریب میں چائنا میڈیا گروپ کے ڈپٹی ایڈیٹر ان چیف اور سی جی ٹی این کے ایڈیٹر ان چیف فان یون نے کہا کہ سی ایم جی نے چینی میڈیا میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کے قواعد کا پہلا سیٹ تیار کیا ہے۔ سی ایم جی کا مقصد ہے کہ مصنوعی ذہانت کے اطلاق میں خبروں کی صداقت کے اصول پر عمل کیا جائے اور مصنوعی ذہانت کی مصنوعات کے ذریعہ تاریخی واقعات ، کرداروں ،کہانیوں اور ثقافتی موضوعات کی درست پیش کش کو یقینی بنایا جائے۔
Trending
- فیول اسکیم کا حصہ نہیں بنیں گے، زبردستی کرنے پر پیٹرول پمپس بند کر دیں گے، پی پی ڈی اے
- سابق پریمیئر لیگ ڈیفنڈر ٹائٹس برامبل پاکستان فٹبال ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مقرر
- ڈیڑھ کروڑ کی گاڑی چھوڑ کر کسانوں کی مدد، نانا پاٹیکر کی انسان دوستی کی مثال
- صوبے بنانا وقت اور عوام کی ضرورت ہے، وفاقی وزیرِ مذہبی امور
- ایشین گیمز افتتاحی تقریب، عالمی اسکواش چیمپئن نورزمان اور کپتان فاطمہ ثنا پاکستان کا پرچم اٹھائیں گے
- ’منت‘ فروخت کرنے کے مشورے پر شاہ رخ خان کا دلچسپ جواب
- کراچی؛ دورانِ ڈکیتی 16سالہ حافظ قرآن کا قتل، رکن سندھ اسمبلی کا وزیراعلیٰ کو اہم خط
- پاک بھارت ٹاکرا؛ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ایشین ہاکی فیڈریشن سے بڑا مطالبہ
- ایمیز ایوارڈ میں سیلینا گومز کی نئی تصاویر وائرل، سرجری کی افواہیں پھر گردش میں
- وزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت اور عالمی منڈی تک رسائی کیلیے حکمت عملی بنانے کا حکم