اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک صدارتی پریس بیان جاری کیا، جس میں 26 مارچ کو پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواکے علاقے بشام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی گئی۔
سلامتی کونسل کے ارکان نے متاثرین کے اہل خانہ اور چین اور پاکستان کی حکومتوں سے اپنی گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ کسی بھی طرح کی دہشت گردی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں کے مجرموں، منتظمین اور مالی معاونت کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے مطابق اس سلسلے میں چین اور پاکستان کی حکومتوں کے ساتھ فعال تعاون کریں۔
صدر کے پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کا کوئی بھی عمل، اس کے مقصد سے قطع نظر، کب، کہاں یا کس کی طرف سے ہو، یہ سب مجرمانہ اور ناقابل معافی ہے۔تمام ممالک کو اقوام متحدہ کے چارٹر جیسے بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے مطابق دہشت گردی سے پیدا ہونے والے بین الاقوامی امن اور سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے تمام اقدامات کرنے چاہئیں۔
Trending
- FIFA World Cup 2026 to have unique start, opening ceremonies to be held in three countries for the first time
- سعودی عرب نے 5سال بعد لبنانی درآمدات پر عائد پابندی ختم کردی
- اسکواش چیمپئن شپ: سندھ کے 8 کھلاڑی سیمی فائنل میں پہنچ گئے
- وفاقی حکومت کی معاشی شرح نمو، زیادہ تر معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کا انکشاف
- انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس اور بولر گَس ایٹکنسن کیخلاف بڑا فیصلہ!
- National Economic Council approves budget 2026-2027
- پاکستان آرمی نے 31 ویں نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپین شپ جیت کر اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا
- بجٹ میں ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں کیلئے ٹیکس ریلیف دیے جانے کا امکان
- پنجاب سے ملحق چیک پوسٹوں سے پختونخوا کو گندم اور آٹا نہیں دیا جارہا، گورنر کے پی
- سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان نے پی سی بی کیساتھ کام کرنے کیلیے رضامندی ظاہر کردی