بیجنگ(نیوزڈیسک) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے فلپائن کی جانب سے 29 اپریل کوجنوبی بحیرہ چین کے معاملے پر چین پر الزام عائد کے جواب میں یکم اپریل کو کہا کہ فلپائن نے غیر قانونی طور پر رینائی چٹان پر موجود جنگی جہاز کو ہٹانے کا وعدہ کیا تھا ، لیکن 25 سال بعد بھی فلپائن کا جنگی جہاز بدستور رینائی چٹان پر موجود ہے۔ فلپائن نے چین اور فلپائن کے درمیان رینائی چٹان کی صورتحال کے مناسب انتظام کے بارے میں طے پانے والے سمجھوتے کی خلاف ورزی کی ہے۔ یہ جنوبی بحیرہ چین میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیے کی خلاف ورزی بھی ہے جس پر چین اور آسیان ممالک نے دستخط کیے تھے۔فلپائن کی طرف سے بیرونی قوتوں کی حمایت پر انحصار، خیانت اور بار بار اشتعال انگیزی خطے میں کشیدگی کی بنیادی وجوہات ہیں۔ فلپائن کو فوری طور پر اپنی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیزیوں کو روکنا چاہئے اور جلد از جلد اعلامیے کی روح پر عمل کرنے کے راستے پر واپس آنا چاہئے۔ چین اپنی علاقائی سالمیت اور بحری حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
Trending
- کاروبار کا ملا جلا دن، 100 انڈیکس میں 47 پوائنٹس کی کمی
- جہاز کے ذریعے مچھر جرمنی پہنچ گیا، کاٹنے سے ایک ایئرپورٹ ملازم ہلاک
- نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
- جیسوال اور ویبھاؤ کو معمولی سزا دیے جانے پر سنجے منجریکر برہم
- ملک میں سونے کی قیمتیں گراوٹ کا شکار
- نیپال میں بپھرا ہوا سیلاب سیکڑوں سیاحوں کو بہا لے گیا، 300 سے زائد ہلاکتیں، سیکڑوں لاپتا
- شمالی آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کا انفینٹینو کی مخالفت کا اعلان
- کتاب شی جن پھنگ کی ثقافت کے بارے میں منتخب تحریریں کی جلد اول اور دوم شائع
- چینی وزیراعظم ہنگامی امدادی کارروائیوں کی رہنمائی کے لیے شی زانگ پہنچ گئے
- چین، 13ویں بیجنگ شیانگ شان فورم کی میزبانی کے لیے تیار