بیجنگ(نیوزڈیسک) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے یومیہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر اُن سے پوچھا گیا کہ چینی اور امریکی رہنماؤں کے درمیان کل ہونے والی ٹیلی فونک بات چیت میں صدر بائیڈن نے رینائی چٹان، ہانگ کانگ، سنکیانگ اور شی زانگ کے امور سے متعلق ذکر کیا۔ اس پر چین کا ردعمل کیا ہے؟
ترجمان نے کہا کہ فون کال کے دوران چین نے امریکہ پر زور دیا کہ چین کو نانشا جزائر اور اس سے ملحقہ پانیوں پر ناقابل تردید خودمختاری حاصل ہے۔ رینائی چٹان کے مسئلے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ فلپائن بار بار اپنے وعدے سے پیچھے ہٹا ہے اور رینائی چٹان پر مستقل غیر قانونی قبضہ حاصل کرنے کے لئے چین کے غیر آباد جزیروں اور چٹانوں پر مستقل چوکیاں تعمیر کرنے کی کوشش کی ہے۔ امریکہ جنوبی بحیرہ چین کے معاملے میں فریق نہیں ہے اور اسے چین اور فلپائن کے درمیان معاملے میں شامل نہیں ہونا چاہئے۔ چین اپنی علاقائی خودمختاری اور بحری حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے مضبوط ارادہ اور عزم رکھتا ہے۔
ترجمان نے زور دے کر کہا کہ ہانگ کانگ، سنکیانگ اور شی زانگ کے تمام معاملات چین کے داخلی معاملات ہیں۔ انسانی حقوق کسی بھی ملک کا خصوصی دائرہ اختیار نہیں ہیں اور چین انسانی حقوق کے تحفظ کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ ہر ملک کے عوام کو ہی اپنے ملک کے انسانی حقوق پر بات کرنے کا حق حاصل ہے۔ چین انسانی حقوق کے معاملات پر امریکہ کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر تبادلہ خیال کا خواہاں ہے لیکن انسانی حقوق کے بہانے چین کے داخلی معاملات میں مداخلت کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
Trending
- جیولین تھرو: پاکستان کے ارشد ندیم میڈل جیتنے میں ناکام، سری لنکا کے رمیش پاتھیرنگا کی پہلی پوزیشن
- ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے چینی کمپنی کے دیرینہ معاملے کا کامیاب حل
- کراچی، میر رضا کے حق میں احتجاج کے دوران دو گروپ آپس میں لڑ پڑے
- بھارت کا ویمن ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت کر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
- ماہرہ خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع، اداکارہ کی پوسٹ وائرل
- ’صنعتی پیداوار، قدرتی وسائل کے بےتحاشا استعمال نے انسان اور ماحول کےدرمیان قائم توازن کو متاثر کیا ‘
- کراچی، ظالم ملے ہوئے ہیں اور مظلوموں کو حق دینے کے لیے تیار نہیں ہیں، منعم ظفر
- مودی کی ہٹ دھرمی برقرار، بھارت کی ایک سال میں دوسری بار اسپورٹس اسپرٹ کی خلاف ورزی
- کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں قدم رکھ دیا
- بائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان