اسلام آباد: ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر دی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ون سی اور ون ڈی دونوں میں تو سزا نہیں ہوسکتی۔چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر اور ایف آئی اے اسپیشل پراسیکیوٹر حامد علی شاہ بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔سماعت شروع ہوئی تو بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ عمومی طور پر جب کوئی وکیل ہاتھی نکال دے تو دم نکالنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ لیکن آپ پر یہ سیکشنز لگی ہوئیں ہیں آپ نے اس حوالے سے عدالت کی معاونت کرنی ہے، جس پر بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ رمضان میں جب آپ کام کرتے ہیں تو عید سے پہلے عیدی ملنے کا تقاضا ہوتا ہے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ حامد علی شاہ صاحب دلائل کے لیے جتنا وقت چاہیں گے ہم انہیں دیں گے، عید ہونے نا ہونے کا اس میں کوئی معاملہ نہیں ہم نے قانونی تقاضے پورے کرنے ہیں، آفیشل سیکریٹ ایکٹ فائیو ون سی یا فائیو ون ڈی میں سے ایک میں ہی سزا ہو سکتی ہے۔بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل میں کہا کہ ون سی تو لاپرواہی ہے اور ون ڈی جان بوجھ کر گم کرنا ہے، میں دونوں کے حوالے سے عدالت کی معاونت کروں گا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں ون سی اور ون ڈی دونوں میں سزا ہوئی ہے؟ بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ جی بالکل دونوں میں سزا ہوئی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ون سی اور ون ڈی دونوں میں تو سزا نہیں ہو سکتی، بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ ون سی اور ون ڈی سے متعلق اعظم خان کے علاؤہ کوئی ثبوت ان کے پاس نہیں۔چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ اگر یہ الزام درست فرض بھی کر لیا جائے تو دو سال بھی سزا زیادہ ہے، قانون میں اس الزام پر دو سال سزا کا مطلب زیادہ سے زیادہ دو سال سزا ہے، سائفر کاپی اعظم خان تک آئی ہے یہ تسلیم شدہ ہے، سیکشن ون سی اور ون ڈی میں تو شاہ محمود قریشی کا تو کوئی کردار ہی نہیں ان پر اور چارج ہے، سائفر ڈی کوڈ ہوا، آٹھ کاپیاں تیار ہو کر مختلف لوگوں کو گئیں، وزیراعظم کا سیکریٹری کہتا ہے کہ میں نے وہ بانی پی ٹی آئی کو دے دی تھی، سیکرٹری کہتا ہے کہ بعد میں جب وہ کاپی دوبارہ مانگی تو گم ہو چکی تھی۔عدالت نے استفسار کیا کہ سیکریٹری جب وزیراعظم کو چیزیں شیئر کرتا ہے تو کیا وہ انفارمل ہوتا ہے؟ بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ جب سائفر کی کاپی عمومی طور پر ایک سال کے بعد آتی ہے، بانی پی ٹی آئی کو قبل از وقت ہی نوٹس کیوں کر دیا گیا حالانکہ باقی کاپیز 17 ماہ بعد واپس آئیں ہیں۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ ایک سال میں سائفر کاپی واپس کرنا آپ کون سی دستاویز کا سہارا لے رہے ہیں؟ بیرسٹر سلمان صفدر نے جواب دیا کہ شاہ محمود قریشی نے اس حوالے سے عدالت کے سامنے بات کی تھی۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ ریکارڈ کے مطابق ایک آدھ گواہ نے یہ کہا ہے عمومی پریکٹس یہ ہے کہ کاپی ایک سال تک واپس ہوتی ہے، ایسی کوئی دستاویز ریکارڈ پر نہیں ہے جس سے پتہ چلے کہ کاپی ایک سال میں واپس کرنی ہوتی ہے۔ وکیل بانی پی ٹی آئی سلمان صفدر نے بتایا کہ ہم ایک ایک لفظ سے کیس کو توڑیں گے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ سائفر کاپی بانی پی ٹی آئی کو سپردگی کا واحد گواہ اعظم خان ہے؟ اعظم خان کا بیان نکال دیں تو سپردگی کا کوئی گواہ نہیں، کس قانون میں ہے کہ سائفر ایک سال کے اندر واپس کرنا ہوتا ہے؟وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پراسیکیوشن کا یہ کیس ہے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس میں کہا کہ اگر یہ ایک سال ہے تو ایک سال خصوصی طور پر لکھا جانا چاہیے۔اسپیشل پراسیکیوٹر حامد علی شاہ نے کہا کہ سلمان صفدر سائفر ورکنگ متعلق سیکیورٹی آف کلاسیفائیڈ میٹرز ان گورنمٹ ڈیپارٹمنٹ بک عدالت کے سامنے پڑھ رہے ہیں، یہ ٹاپ سیکرٹ ہے۔ بیرسٹر سلمان نے کہا کہ ٹرائل جج نے بھی یہ بک نہیں دیکھی نا ہمیں دیکھائی۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ اس کے کچھ سیکشنز تو ضمانت کے فیصلے میں لکھے گئے تھے۔ سلمان صفدر نے دلائل میں کہا کہ سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے بیان میں کہا کہ وزیراعظم کی سائفر کاپی گم ہوگئی، سہیل محمود کے مطابق اعظم خان نے اُن سے سائفر کی نئی کاپی مانگی، سہیل محمود کہتے ہیں کہ میں نے کہا اپنی کاپی ہی ڈھونڈیں نئی نہیں ملے گی۔عدالت نے سائفر کیس کی مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر دی۔ آئندہ سماعت پر سلمان صفدر دلائل جاری رکھیں گے۔
Trending
- ایف بی آر میں اصلاحات اور ٹیکس نظام ڈیجیٹل بنانے کیلیے 20کروڑ ڈالر قرض لینے کی تیاری
- پختونخوا کے 26 اضلاع ’ہارڈ ایریا‘ قرار؛ افسران کیلیے 250 فیصد سیکیورٹی الاؤنس منظور
- The continuous increase in petrol prices is not due to global conditions but the government’s incompetence, says Shahid Afridi
- اللہ کے منصوبے پر بھروسہ کرنے لگا ہوں، ثمر جعفری نے زندگی کو نئے انداز سے دیکھنا شروع کر دیا
- لاہور میں 3 بین الاقوامی ایونٹس: 150 ملین ڈالر کی کاروباری سرگرمیاں متوقع
- میر رضا قتل کیس؛ بزنس پارٹنر اور وینڈر کے نام پولیس چالان میں شامل نہیں
- انگلینڈ سے شکست کے بعد کپتان بابراعظم کا بیان سامنے آگیا
- حمیرا بانو نے عثمان پیرزادہ سے شادی کی تردید کر دی، اصلی شوہر کون؟ تصاویر سامنے آگئیں
- وزیراعظم ٹاسک فورس کی بحری اصلاحات، میری ٹائم شعبے میں نمایاں کامیابیاں
- مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی انتقال کرگئے