بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں فرانس کی میریئکس فاؤنڈیشن کے چیئرمین الین میریئکس اور ان کی اہلیہ سے ملاقات کی۔
شی جن پھنگ نے چین -فرانس تعلقات کی ترقی اور چین کے شعبہ صحت و طب کی ترقی کی طویل مدتی حمایت پر ان کا اور ان کی فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ آج دنیا کو اس صدی میں اب تک کی سب سے بڑی تبدیلیوں کا سامنا ہے اور دنیا افراتفری کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسانی معاشرے کو نہ صرف کورونا وائرس کی وبا جیسے چیلنجز سے نمٹنا پڑتا ہے بلکہ فلسطین- اسرائیل تنازعے اور یوکرین کے بحران جیسے جغرافیائی سیاسی تنازعات کا بھی سامنا ہے ۔ چین نے ہمیشہ امن کی وکالت کرتے ہوئے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے فروغ کی خاطر جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
صدر شی نے کہا کہ اس سال چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ ہے۔
چین دونوں ممالک کی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور فرانسیسی فریق کے ساتھ اعلیٰ سطحی تبادلوں اور قریبی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے تاکہ چین اور فرانس کے تعلقات کو مزید اعلیٰ سطح پر لے جایا جا سکے۔
Trending
- جاپان،100سال سے زائد عمر افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ
- ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 100 روپے کم ہوگیا
- شاداب خان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسری ہیٹ ٹرک
- جاپان میں بیسویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
- امن مشنز کو مزید حقیقت پسندانہ، موثر اور پائیدار بنانے کے لیے تیارہیں ،چین
- 41 سال کی عمر میں حمل: ماہرہ خان کو ’بوڑھی خاتون‘ کہنے پر ٹی وی چینل شدید تنقید کی زد میں
- انگولا اور چین کے درمیان تعلقات مسلسل ترقی کر رہے ہیں، اسپیکر انگولا
- نام نہاد رضاکارانہ برآمدی پابندیاں ڈبلیو ٹی او کے قوانین اور مارکیٹ کی معیشت کے اصولوں اور منصفانہ مسابقت کی خلاف ورزی ہیں، چینی وزارت تجارت
- چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مذاکرات کا اگلا دور 19 سے 23 ستمبر تک امریکہ میں ہو گا
- پاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہ