بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کے صدر شی جن پھنگ سے بیجنگ میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ملاقات کی۔
روس کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ سرگئی لاوروف چین کے سرکاری دورے پر ہیں،
رپورٹ کے مطابق ماسکو کی وزارت خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر بتایا کہ سرگئی لاوروف پیر کی صبح چین پہنچ گئے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک سابقہ ریڈ آؤٹ کے مطابق وہ بیجنگ میں دو دن قیام کریں گے اور اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ سرگئی لاوروف نے آخری بار اکتوبر میں چینی صدر شی جن پنگ کے فلیگ شپ بیلٹ اینڈ روڈ انفراسٹرکچر اقدام پر بین الاقوامی فورم کے لیے بیجنگ کا دورہ کیا تھا۔
بیجنگ گزشتہ دو سالوں میں ماسکو کا اہم تجارتی پارٹنر بھی بن گیا ہے کیونکہ روس اپنے پڑوسی یوکرین پر حملے کی وجہ سے سخت مغربی پابندیوں کی زد میں ہے۔
مغربی ممالک باقاعدگی سے چین پر زور دیتے ہیں کہ وہ یوکرین میں امن قائم کرنے کے لیے روس پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے لیکن بیجنگ کا اصرار ہے کہ وہ اس معاملے پر ایک غیر جانبدار فریق ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے پیر کے روز ایک باقاعدہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ چین یوکرین کے بحران کا خالق ہے اور نہ ہی فریق ہے اور ہم نے اس سے فائدہ حاصل کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا اور نہ ہی کریں گے۔“
انہوں نے کہا کہ بیجنگ اپنے طریقے سے امن مذاکرات کو فروغ دیتا رہے گا اور روس اور یوکرین سمیت متعلقہ فریقیں کے ساتھ رابطے کو برقرار رکھے گا۔
Trending
- جنگ ستمبر کا 13واں روز؛ پاک فوج کی پیش قدمی جاری، بھارت کو بھاری جانی و عسکری نقصان
- مائیک ہیسن مستقل ٹیسٹ کوچ کی ذمہ داری سنبھالنے کو تیار
- جماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لی
- مشکوک انجری اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر امام الحق کیخلاف ابتدائی رپورٹ تیار
- کراچی؛ اے ٹی ایم میں شہریوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
- سلمان علی آغا نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اہم سنگِ میل عبور کر لیا
- خام تیل کی قیمت 107 ڈالرز سے تجاوز کر گئی
- وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، حوثی باغیوں کے حملوں پر اظہار مذمت
- پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ مزید گر گئی، ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آخری نمبر پر آگئی
- کراچی پورٹ کی تاریخی کارکردگی، خلیجی تنازع نے نئے تجارتی مواقع پیدا کر دیے