بالی ووڈ اکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد اداکار کے گھر کے باہرسکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کے روز اداکار کی رہائشگاہ کے باہر 2 نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے۔
موٹرسائیکل سوار ملزمان کی جانب سے سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
واقعہ صبح 4 بج کر 51 منٹ پر پیش آیا ہے، ملزمان کی جانب سے پہلے سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی، جس کے بعد گیلکسی اپارٹمنٹس کے پاس 4 فائر کیے گئے۔
ممبئی پولیس کی جانب سے علاقے میں سیکیورٹی غیر معمولی کر دی ہے، جبکہ واقعے کے بعد تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد کرائم برانچ، مقامی پولیس اور فارینزک ٹیموں نے مقام کا دورہ کیا ہے، جبکہ موقع سے گولیوں کے خول قبضے میں لے لیے ہیں۔
واضح رہے جیل میں قید گینگ وار سرغنہ لورینس بشنوئی اور گولڈی برار کی جانب سے متعدد بار سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
جبکہ بھارتی ذرائع کے مطابق یہ حملہ آور انہی دونوں گینگ وار گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔
Trending
- یوٹیوبر مس ریچل کا فلسطینی بچوں کیلئے 10 لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان
- سی پیک فیز ٹو میں فضائی رابطے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، ساؤتھ ایئر کی چیف ایگزیکٹو
- خواتین کو دوستی کی پیش کش کرنے والے اہلکار کی ویڈیو سامنے آگئی
- Kohat Attack: Shaheen and Shahid Afridi pay tribute to security forces.
- فیکٹ چیک: کیا ایڈ شیران نے ساتھی فنکاروں کے ٹور چھوڑنے کے بعد اکیلے کنسرٹ میں پرفارم کیا؟
- پاک سویڈن سرمایہ کاری مذاکرات نومبر میں ہونے کا امکان
- کراچی: سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
- ایشین گیمز: اسکواش مقابلوں میں پاکستان اپنی مہم کا آغاز 23 ستمبر کو کرے گا
- فلم کی پروموشنل تقریب میں زارا نور عباس کی ہیوی بائیک پر انٹری، ویڈیو وائرل
- آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن پر کارٹل کا الزام ثابت، 6 کروڑ روپے جرمانہ