پاکستان نے ایران اسرائیل کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ کی صورتِ حال پر گہری تشویش ہے۔
اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان صورتِ حال کا تشویش کے ساتھ جائزہ لے رہا ہے، پاکستان نے کئی مہینوں سے بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کہا تھا خطے میں دشمنی کو روکا اور غزہ میں سیز فائر کیا جائے، تازہ واقعات سفارت کاری کی ناکامی کا اظہار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ واقعات سنگین اثرات رکھتے ہیں، یہاں بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بین الاقوامی امن وسلامتی قائم رکھنے میں ناکام ہوئی۔
دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اب صورتِ حال مستحکم کرنے اور امن کی بحالی کی اشد ضرورت ہے، تمام فریقین تحمل سے کام لیں اور کشیدگی کم کرنے کی طرف بڑھیں۔
واضح رہے کہ ایران نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کا جواب دے دیا۔
ایران نے اسرائیل پر ڈرون اور کروز میزائلز سے حملے کیے ہیں، 50 فیصد اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیل کے مختلف علاقوں میں رات گئے سائرنز بج گئے، اسرائیل نے کئی ایرانی ڈرونز اور میزائلز کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیل فوج کے ترجمان نےکہا ہے کہ ایران نے 200 سے زائد ڈرونز اور میزائل داغے، ایرانی حملوں میں 1 لڑکی زخمی اور ایک فوجی تنصیب کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔
امریکی سکیورٹی ذرائع نے اردن کی سرحد پر متعدد ایرانی ڈرونز کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اردن کے جیٹ طیاروں نے بھی شمالی اور وسطی اردن سے اسرائیل کی طرف جاتے درجنوں ایرانی ڈرونز مار گرائے۔
ادھر برطانیہ نے بھی کئی جنگی اور ری فیولنگ ٹینکر طیارے خطے میں بھیج دیے، برطانوی حکومت کے مطابق طیاروں کو فضائی حملے روکنے کے لیے بھیجا گیا ہے۔
Trending
- کراچی؛ گھر سے 22 سالہ ہندو نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد
- جاپان میں ایشین گیمز کا آغاز، 45 ممالک کے 11 ہزار سے زائد ایتھلیٹس شریک
- یوٹیوبر مس ریچل کا فلسطینی بچوں کیلئے 10 لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان
- سی پیک فیز ٹو میں فضائی رابطے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، ساؤتھ ایئر کی چیف ایگزیکٹو
- خواتین کو دوستی کی پیش کش کرنے والے اہلکار کی ویڈیو سامنے آگئی
- Kohat Attack: Shaheen and Shahid Afridi pay tribute to security forces.
- فیکٹ چیک: کیا ایڈ شیران نے ساتھی فنکاروں کے ٹور چھوڑنے کے بعد اکیلے کنسرٹ میں پرفارم کیا؟
- پاک سویڈن سرمایہ کاری مذاکرات نومبر میں ہونے کا امکان
- کراچی: سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
- ایشین گیمز: اسکواش مقابلوں میں پاکستان اپنی مہم کا آغاز 23 ستمبر کو کرے گا