برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ ایران کے ڈرون اور میزائل حملے کے بعد جوابی کارروائی نہ کرے۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو “دماغ کے ساتھ ساتھ دل سے سوچنا چاہیے” کیونکہ تہران کا حملہ تقریباً مکمل طور پر ناکام رہا تھا۔
ایران کی طرف سے 300 سے زیادہ میزائلوں اور ڈرونز کے حملے نے اسرائیل کو صرف معمولی نقصان پہنچایا کیونکہ زیادہ تر کو اس کے آئرن ڈوم دفاعی نظام اور امریکہ، برطانیہ، فرانس اور اردن کی مدد نے مار گرایا تھا۔ یہ یکم اپریل کو شام میں ایران کے سفارت خانے کے احاطے پر مشتبہ اسرائیلی فضائی حملے کے بعد ہوا۔
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ “میرے خیال میں وہ بالکل درست سوچ رہے ہیں کہ انھیں جواب دینا چاہیے کیونکہ ان پر حملہ کیا گیا ہے لیکن ہم بطورِ دوست ان پر زور دے رہے ہیں کہ وہ دماغ کے ساتھ ساتھ دل سے سوچیں، ہوشیار اور مضبوط ہوں۔”
انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیل پر زور دے رہے تھے کہ وہ شرقِ اوسط میں کشیدگی میں اضافہ نہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ “کئی طریقوں سے یہ ایران کے لیے دوہری شکست ہے۔ یہ حملہ تقریباً مکمل ناکامی تھی اور انہوں نے دنیا کے سامنے آشکار کر دیا کہ وہ خطے میں منفی اثر و رسوخ کے حامل ہیں جو ایسا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس لیے ہماری امید ہے کہ جوابی ردِعمل نہیں ہوگا۔”
کیمرون نے کہا کہ برطانیہ ایران پر مزید پابندیاں لگانے کے لیے اتحادیوں کے ساتھ کام بھی کرے گا اور انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ اپنی توجہ غزہ جنگ میں ایران کی حمایت یافتہ حماس کے ساتھ جنگ بندی پر رضامندی پر واپس مرکوز کرے۔
Trending
- پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، پی ڈی ایم اے
- دیر بالا: طوفانی بارشوں سے تباہی، مرکزی شاہراہ بند، پل بہہ گیا، سیاح اور مسافر پھنس گئے
- کراچی میں یوم شہدائے سندھ پولیس ریس، ہزاروں افراد کی شرکت
- دریائے پنجکوڑہ میں لڑکی کو بچانے کی کوشش، ڈرائیور دریا میں ڈوب گیا، سرچ آپریشن جاری
- پی ایچ ایف نے جنوبی کوریا ہاکی فیڈریشن کی جانب سے دعوت قبول کر لی
- رام گوپال ورما اور ارمیلا نے خفیہ شادی کی تھی؟ سینئر بھارتی صحافی کا حیران کن دعویٰ
- آزاد کشمیر الیکشن، ایل اے 31 اور 40 میں پی پی کی شکایات بے بنیاد ہیں، ن لیگ کا الیکشن کمیشن کو خط
- دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- ’عینک والا جن‘ کے اینیمیٹڈ ورژن پر تنازع، رائٹر حفیظ طاہر کا سخت ردعمل
- ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں عبداللہ شفیق اور سعود شکیل کی واپسی متوقع