لاہور(نیوزڈیسک) شام میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیل کے حملے کا منہ توڑ جواب دینے پر چودھری شجاعت حسین نے ایران کے جوابی حملے کی حمایت کرتے ہوئے مبارکباد دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ وسابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران نے جوابی کارروائی کرنے کے لیے ہمت اور جرات کا مظاہرہ کیا، شام میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کی جوابی کاروائی پر ایران مبارکباد کا مستحق ہے، ایران کے حملے نے اسرائیل اور اس کے مغربی حمایتیوں کو حیران کر دیا ہے، پاکستان اور دیگر مسلم ممالک کو ایران کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، امریکی پریس اسرائیل کو بتانا چاہیے کہ وہ غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرے،
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ایران کی جوابی کارروائیوں نے آج اسرائیل کی فوجی کمزوری کو بے نقاب کر دیا ہے، اسرائیل اخلاقی، قانونی، سیاسی، نفسیاتی اور سفارتی طور پر ہار گیا ہے، میں ایران کے اپنے دفاع کے حق میں جوابی کاروائی کی حمایت کرتا ہوں، ایران نے اسرائیل کے ظلم کی مخالفت کی ہے، اسرائیل انسانیت کا دشمن ہے، 2005 میں صدر جارج بش کے دورہ پاکستان کے موقع پر مجھے بھی سرکاری ضیافت میں مدعو کیا گیا لیکن میں نے شرکتے کرنے سے انکار کر دیا، میں ایسے شخص سے نہیں ملنا چاہتا تھا جو مسلم دنیا میں اتنی اموات کا ذمہ دار تھا، پاکستان اور دیگر ممالک کو غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے کام کرنا چاہیے،
Trending
- لیونل میسی نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا
- Johnny Depp unique French retreat the ultra-expensive village that never sold
- گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے 7 فیصد بڑھانے کا اعلان
- کچلاک؛ کم سن بچی کا ضعیف العمر شخص سے مبینہ نکاح، والد گرفتار
- چین کی ویمنز کرکٹ ٹیم بغیر ایک گیند کھیلے ایشین گیمز سے باہر
- آستانہ اے آئی فلم فیسٹیول میں 125 ممالک سے 8 ہزار سے زائد فلمیں جمع
- 10 روپے کے نوٹ کب بند ہو رہے ہیں؟ اسٹیٹ بینک کی وضاحت جاری
- راولپنڈی؛ شادی شدہ لڑکی سے والد کے دوست کی اسلحے کے نوک پر مبینہ جنسی زیادتی
- ابھیشیک شرما نے 30 گیندوں پر سنچری بنا کر روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا
- دلجیت دوسانجھ ویمبلے میں پرفارم کرنے والے پہلے پنجابی گلوکار بن گئے