فلسطینی صدارتی ترجمان نبیل ابو رودینہ نے ایک بیان میں امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے اسرائیل کو 26 ارب ڈالر کی فوجی امداد فراہم کرنے کے بل کی منظور ی پر مذمت کی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کو امریکی فوجی امداد کے اس بل کے نتیجے میں بڑی تعداد میں مزید فلسطینی جان سے جائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کا یہ اقدام فلسطینی عوام کے حقوق کی خلاف ورزی ہے اور اس اقدام سے خطے میں صورتحال مزید بگڑنے کا خطرہ ہے۔
فلسطینی صدارتی ترجمان نے کہا کہ اس سے اسرائیل کو تنازع کا دائرہ پورے خطے تک پھیلانے کے لیے گرین سگنل مل جائے گا اور یہ مشرق وسطیٰ میں سلامتی اور استحکام کے حصول میں امریکا کی ساکھ پر سوال اٹھاتا ہے۔
رودینہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خطے اور دنیا میں استحکام حاصل کرنے کا واحد راستہ فلسطین میں استحکام ہے۔
Trending
- The continuous increase in petrol prices is not due to global conditions but the government’s incompetence, says Shahid Afridi
- اللہ کے منصوبے پر بھروسہ کرنے لگا ہوں، ثمر جعفری نے زندگی کو نئے انداز سے دیکھنا شروع کر دیا
- لاہور میں 3 بین الاقوامی ایونٹس: 150 ملین ڈالر کی کاروباری سرگرمیاں متوقع
- میر رضا قتل کیس؛ بزنس پارٹنر اور وینڈر کے نام پولیس چالان میں شامل نہیں
- انگلینڈ سے شکست کے بعد کپتان بابراعظم کا بیان سامنے آگیا
- حمیرا بانو نے عثمان پیرزادہ سے شادی کی تردید کر دی، اصلی شوہر کون؟ تصاویر سامنے آگئیں
- وزیراعظم ٹاسک فورس کی بحری اصلاحات، میری ٹائم شعبے میں نمایاں کامیابیاں
- مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی انتقال کرگئے
- عارف سعید اسلامک سالیڈیرٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو بورڈ کے رکن منتخب
- آئمہ بیگ کی خود کو سنگل قرار دینے کے بعد دوسرے موقع اور وفاداری پر معنی خیز پوسٹ