Worldدنیا

چینی پیپلز لبریشن آرمی نے چین کی کے ہوانگ یان جزیرے کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے فلپائنی طیارے کو علاقے سے نکلنے پر مجبور کر دیا، چینی سدرن تھیٹر کمانڈ

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چین کی سدرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان چئے شی چھئین نے کہا ہے کہ 3 اکتوبر کو فلپائن کا ایک C-208 طیارہ چینی حکومت کی اجازت کے بغیر غیر قانونی طور پر چین کے ہوانگ یان جزیرے کی فضائی حدود میں داخل ہوا۔چینی پیپلز لبریشن آرمی کی سدرن تھیٹر کمانڈ نے بحری اور فضائی افواج کو منظم کرتے ہوئے قانونی ضوابط کے مطابق فلپائنی طیارے کی نگرانی اور تعاقب کیا، اسے وارننگ جاری کی اور علاقے سے نکلنے پر مجبور کر دیا۔

ترجمان نے کہا کہ ہوانگ یان جزیرہ چین کی موروثی سرزمین ہے۔ فلپائن کا یہ اقدام چین کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس سے غلط فہمی اور غلط اندازے پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے فلپائن کو خبردار کیا کہ وہ فوری طور پر چین کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے والے اور اشتعال انگیز اقدامات بند کرے۔ترجمان نے کہا کہ سدرن تھیٹر کمانڈ کی افواج ہر وقت انتہائی چوکس رہتی ہیں اور قومی خودمختاری و سلامتی کے ساتھ ساتھ علاقائی امن و استحکام کے مضبوط دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button