پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری،سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے شوکاز نوٹس بھجوایا .3 روز میں شیر افضل مروت سے وضاحت طلب کر لی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق متنازع بیانات اور جارحانہ انداز کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے پی ٹی آئی کے رہنما رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت کو ان کی اپنی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
شیرافضل مروت کو شو کانوٹس سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے۔ نوٹس کے مطابق انہیں 3 روز میں جواب جمع کروانے کا پابند کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان کی کمیٹی کو عمران خان کی ہدایات سے آگاہ کیا گیا تھا جس کے مطابق کورکمیٹی اور سیاسی کمیٹی سمیت پارٹی کی تمام کمیٹیوں سے شیرافضل مروت کا اخراج کردیا گیا تھا۔
Trending
- انجنیئر مطیع اللہ خان پاکستان مسلم لیگ (ق) ہیومن رائٹس ونگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری میڈیا و انفارمیشن تعینات
- یو ایس اوپن: عالمی نمبر ایک ریباکینا اور دفاعی چیمپئن سبالینکا فائنل میں آمنے سامنے
- سائنسدان نے دریافت کی گئی کیڑوں کی نئی نسل کا نام ’ٹیلر سوئفٹ‘ کے نام پر رکھ دیا
- عوام کو حقیقی ریلیف کیلئے مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنائینگے،شفقت محمود
- ویمنز ایشیا کپ: پاکستان شکست کا بدلہ لینے، سری لنکا دوبارہ فائنل کھیلنے کیلیے بےتاب
- شہزادی ڈیانا کا مشہور ’ریونج ڈریس‘ نیلامی کے لیے تیار، کتنے میں فروخت ہونے کا امکان؟
- ایس آئی ایف سی کی ون ونڈو سہولت کاری، معاشی مواقع اور کاروباری ترقی کے نئے دور کا آغاز
- مکران ڈویژن؛ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، فتنۃ الہندوستان کا بڑا حملہ ناکام
- ایشین گیمز کیلیے 165 ارکان کو این او سی جاری
- مشہور بھارتی پنجابی گلوکار پر فائرنگ کی خبریں، والد نے اہم وضاحت کردی