خصوصی اقتصادی اور ٹیکنالوجی زونز کے فروغ میں ایس آئی ایف سی کا کلیدی کردار
گزشتہ 3 برس میں ایس آئی ایف سی کی معاونت سے خصوصی اقتصادی اور ٹیکنالوجی زونز کی بہتری کیلئے نمایاں اقدامات کیے گئے۔
خصوصی اقتصادی زونز کی بہتری کیلئے سروے ڈیٹا اور جدید منصوبہ بندی کی بنیاد پر نیا لائحہ عمل ترتیب دیا گیا، ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے خصوصی اقتصادی زونز کیلئے نیا قومی فریم ورک متعارف کرایا گیا۔
خصوصی اقتصادی زونز کو روایتی رئیل اسٹیٹ ماڈل سے نکال کر صنعتی پیداوار، برآمدات اور سرمایہ کاری پرمبنی ماڈل کی جانب منتقل کیا گیا، ون ونڈو سہولت، فاسٹ ٹریک منظوریوں اور پالیسی ہم آہنگی سے سرمایہ کاری کے عمل کو بھی آسان بنایا گیا۔
رشکئی، دھابےجی، قائداعظم بزنس پارک، علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی اور کراچی انڈسٹریل پارک کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے اسپیشل ٹیکنالوجی زونز میں جدت اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا گیا۔
ملک بھر میں 32 اسپیشل ٹیکنالوجی زونز قائم کیے گئے جہاں 200 سے زائد کمپنیاں اور 27 ہزار سے زائد پروفیشنلز سرگرمِ عمل ہیں، خصوصی اقتصادی اور ٹیکنالوجی زونز کے فروغ سے سرمایہ کاری، برآمدات، روزگار اور صنعت کاری کو نئی رفتار ملی ہے۔
پی این پی