پاک فوج نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری، میجر جنرل عمر بخاری اور میجر جنرل عنایت حسین کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میجر جنرل عمر بخاری کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر پشاور میں قائم الیون کور کا کمانڈر مقرر کردیا گیا۔ ان سے قبل لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات خان اس عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ جنرل حسن اظہر حیات ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچنے پر ریٹائڑ ہو رہے ہیں۔
نئے کور کمانڈر پشاور کی تعیناتی سے خیبرپختونخوا کی پی ٹی آئی حکومت اور وہاں فوجی قیادت کے درمیان تعلقات کی نوعیت پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔
پشاور میں نئے کمانڈر میجر جنرل عمر بخاری اس سے قبل جنرل ہیڈ کوارٹرز میں وائس چیف آف جنرل اسٹاف (الفا) کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
چیف آف لاجسٹک اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا کو کور کمانڈر منگل بنا دیا گیا ہے۔ کور کمانڈر منگلا ایمان بلان نے حال ہی میں قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔
جنرل نعمان ذکریا کی جگہ نئے ترقی پانے والے افسر لیفٹیننٹ جنرل عنایت حسین کو تعینات کر دیا گیا، جنرل عنایت حسین وائس چیف آف جنرل اسٹاف (براوو) کے طور پر خدمات انجام دینے والے میجر جنرل تھے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر فی الحال آئی ایس پی آر میں برقرار رکھا گیا ہے۔
جنرل احمد شریف کا تعلق کور آف الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرز سے ہے اور ای ایم ای کے بہت کم افسران تھری اسٹار رینک تک پہنچے ہیں۔
Trending
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- خلیجی ممالک میں پاکستانی انڈوں کی برآمد پر پابندی کا انکشاف
- سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: جنوبی افریقا نے زمبابوے کو 43 رنز سے شکست دے دی
- بادشاہ کی طلاق کے بعد ایشا رِکھی کی ’خوف اور خاموشی‘ والی پوسٹ غائب
- پاکستان نے امریکی ڈالر بینچ مارک یورو بانڈ جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا
- پاکستان سے دوستی پر فخر ہے، ہماری ثقافت و روایات ملتی ہیں، سفیر ازبکستان
- پی سی بی نے فیلڈنگ کوچ کے لیے تلاش شروع کر دی
- مس ورلڈ یوگنڈا کا سی سیکشن سے متاثر منفرد گاؤن توجہ کا مرکز
- مساتوکانڈا دوسری مرتبہ ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے متفقہ صدر منتخب
- سوات و دیگر علاقوں میں میں زلزلے کے جھٹکے