بیجنگ:سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے شدید سیلاب پر افغان عبوری حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کو ہمدردی کا پیغام بھیجا ہے۔
وانگ ای نے کہا کہ حال ہی میں افغانستان میں کئی مقامات پر شدید سیلاب آیا ہے جس سے بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔
انہوں نے جاں بحق افراد کے لئے اپنی گہری تعزیت اور متاثرین اور زخمیوں کے اہل خاندان کے ساتھ اپنی مخلصانہ ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے یہ یقین ظاہر کیا ہے کہ افغان عوام قدرتی آفات پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے اور جلد از جلد معمول کی پیداوار اور زندگی دوبارہ شروع کر سکیں گے۔
چین افغانستان کی ضروریات کی بنیاد پر افغانستان کی قدرتی آفات سے نمٹنے کے کاموں میں اپنی صلاحیت کے مطابق مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
Trending
- امریکا: میچ کے دوران 11 سالہ کھلاڑی نے مخالف کے چہرے پر ہاکی دے ماری
- عاطف اسلم کے کنسرٹ میں مداح نے اسٹیج پر موبائل پھینک دیا، گلوکار بھی دنگ رہ گئے
- ملکی معاشی شرح نمو 3.7 فیصد ہوگئی، نجی سرمایہ کاری میں بڑا اضافہ
- خیبرپختونخوا میں آئی جی تعیناتی کا طریقہ کار تبدیل، صوبائی کابینہ سے پولیس ایکٹ کی منظوری
- سرفراز احمد کے دو شاندار کیچ، صاحبزادہ فرحان معمولی زخمی
- فٹبالر ارلنگ ہالینڈ نے مسٹر بیسٹ کے ساتھ مل کر اپنی ہی جعلی وائرل ویڈیو کو حقیقت بنا دیا
- پی آئی اے بیڑے کی بحالی؛ نئے طیاروں اور انجنوں کی خریداری پر اہم پیشرفت
- فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے شیڈول انٹرویوز ملتوی
- چینی صدر کی واشنگٹن آمد، لڑاکا طیاروں نے سلامی پیش کی
- امریکی صدر کی جانب سے اینڈریوز ایئر بیس پر شی جن پھنگ کا استقبال