جدہ: وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کی سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ سے ملاقات ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور حج 2024 کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی،
ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر عطاء الرحمٰن اور ڈی جی حج عبد الوہاب سومرو بھی شامل تھے۔
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ حجاج کو خدمات کی فراہمی کیلئے سعودی حکومت کے بہترین تعاون پر شکر گزار ہیں،سعودی عرب کی ضیوف الرحمن کی خدمت کیلئے جدت پسندی خوش آئند ہے،حجاج کیلئے سعودی حکومت کی جاری اصلاحات مثالی ہیں۔
وفاقی وزیر سالک حسین نے کہا کہ مکہ اور مدینہ میں نئے پاکستان ہاؤس سے متعلق مثبت پیش رفت ہے،سعودی وزارت حج و عمرہ کی قیادت میں خدمات کی فراہمی کی ذمہ دار سعودی کمپنیاں عمدہ کام کر رہی ہیں،40 ہزار پرائیویٹ حجاج کے ٹرانسپورٹ معاہدات زیر التوا ہونے پر اظہار تشویش کیا گیا۔
چودھری سالک حسین نے کہا کہ سعودی وزارت حج نے توقع ظاہر کی ہے کہ حج گروپ آپریٹرز تمام معاہدات اگلے چار روز میں مکمل کریں گے،پاکستان کے حج گروپ آپریٹرز اصلاحات کریں اور سعودی ہدایات پر من و عن عمل کریں،اگر نجی حج گروپ آپریٹرز کی تاخیر کے باعث انکے حجاج کو زحمت ہوئی تو وزارت ایکشن لے گی۔
Trending
- فیفا کا نجی سرمایہ کاری منصوبے کی شدید مخالفت کے باوجود مشاورت جاری رکھنے کا اعلان
- فٹبال: امتیازی رویے پر کم از کم 10 میچز کی پابندی لازمی قرار
- ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- اگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاں
- ہاتھ ملانے پر پابندی، بھارتی ویمن کھلاڑی فاطمہ ثناء کے گلے لگ گئیں، ویڈیو وائرل
- احتجاج کی مالی معاونت؛ پی ٹی آئی سینیٹر اعظم خان سواتی مقدمے سے بری
- ویمنز ٹی ٹوئنٹی: ایمیشا دلانی کی ناقابل شکست سنچری، پاکستان کو شکست
- محسن نقوی کی باتیں غور طلب اور وقت کی ضرورت ہیں، عبدالعلیم خان
- کامن ویلتھ اسپورٹ نے یوگنڈا کے باکسر کے نسل پرستی کے الزامات مسترد کر دیے
- ’دشمن بھی خاندانی ہونا چاہیے‘، ثاقب چدھڑ کا عروبہ مرزا کو کرارا جواب