News Views Events

ہم نفرت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ،خدمت کی سیاست کو متعارف کرایا ہے ،ہمایوں اختر خان

0

تاندلیانوالہ(سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو آئی ٹی اور ہنر کے ذریعے قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے شہروں اور دیہات کی تفریق کے بغیر منصوبے شروع کرنے کی ضرورت ہے ،ہم نے ترقی کاجو منشور پیش کیا تھا اپنی استعداد کے مطابق اس پر عمل پیرا ہیں ۔

May be an image of one or more people and text

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 97کے طویل دورے کے دوران کسانوں، نوجوانوں اور علاقہ عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
ملاقاتوں میں حلقے کی حالت زار میں بہتری لانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی ۔
ہمایوں اختر خان حلقے میں انتقال کر جانے والوں کی رہائشگاہوں پر بھی گئے اور اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نفرت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے بلکہ ہم نے خدمت کی سیاست کو متعارف کرایا ہے ، حلقے کے لوگوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں، ان کے غم اور خوشی میں شامل ہونا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.