اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگران دور حکومت میں اضافی گندم درآمد کرنے کے اسکینڈل میں ذمہ داروں کا تعین کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی ہے جس کی روشنی میں وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے 4 افسروں کو معطل کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی محمد آصف کے خلاف باضابطہ کارروائی کی منظوری دی گئی ہے جب کہ سابق ڈی جی پلانٹ پروٹیکشن اے ڈی عابد کو معطل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
فوڈ سکیورٹی کمشنر ون ڈاکٹر وسیم اور ڈائریکٹر سہیل کو بھی معطل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ذمہ دار افسروں پر ناقص منصوبہ بندی اور غفلت برتنے کا چارج لگایا گیا ہے۔
خیال رہےکہ ایک ماہ سے زائد عرصے کی تحقیقات میں نگران دور حکومت کےکسی بھی ذمہ دار کو طلب ہی نہیں کیا گیا۔ نگران دور میں گندم درآمدکرنے کی اجازت کس نے دی؟مقدار کا تعین کرنے کی ذمہ داری کس کی تھی ؟ نگران حکومت نے ضرورت سے زیادہ گندم درآمد کرنے کے بعد نئی منتخب حکومت کو اس سے متعلق آگاہ کیوں نہیں کیا ؟ ان سوالوں کا جواب نہیں مل سکا۔
واضح رہے کہ سرپلس گندم امپورٹ سے ملک میں گندم کی مارکیٹ کریش ہوئی جس سے کسانوں کو گندم سستے داموں فروخت کرنا پڑی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے فروری 2024 کے بعد گندم کی درآمد جاری رکھنے پر تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے گندم درآمد جاری رکھنے اور ایل سیز کھولنے کے ذمہ داروں کے تعین کی ہدایت کرتے ہوئے ایک ہفتے میں رپورٹ مانگی تھی مگر بعد میں کمیٹی کے ٹی او آرز میں اضافہ کردیاگیا تھا۔
Trending
- رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں پاکستانی معیشت میں بہتری کے نمایاں رجحانات
- پاکستان کی ڈاکٹر ارم ناز نے ملک کا نام روشن کر دیا، قومی سائنٹسٹ ڈائریکٹری میں شامل
- چین کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ موجودہ اسٹاک کے دور میں داخل ہو گئی
- ایشین گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کل ہوگی
- جینیفر لوپیز جیسی نظر آنے والی خاتون کی گرفتاری، تصویر نے مداحوں کو حیران کردیا
- وزیراعظم کا زرمبادلہ کے ذخائر بلند ترین سطح پر پہنچنے پر اظہارِ تشکر، تاریخی سنگِ میل قرار دے دیا
- سندھ میں 40 لاکھ سے زائد بچیوں کے اسکولوں سے باہر ہونے کا انکشاف
- وہ 10 اوورز نہیں کر سکتا، گمبھیر نے ہاردک پانڈیا کی ٹیم میں واپسی کا امکان مسترد کردیا
- تمنا بھاٹیا سے بریک اپ کے بعد وجے ورما کی نئی محبت سامنے آگئی؟ ویڈیو وائرل
- ایس ای سی پی نے چھوٹے کاروباروں کے لیے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری دے دی