اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رئوف حسن اسلام ٓآباد میں نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق رئوف حسن پر نامعلوم افراد نےبلیڈ سے حملہ کیا، رئوف حسن جی سیون مرکز میں ٹی وی چینل کے دفتر سے نکلے تو نامعلوم افراد نے حملہ کردیا ۔ رئوف حسن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی پر نامعلوم افراد نےحملہ کیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
رؤف حسن جی سیون میں نجی ٹی وی چینل کے دفتر سے جونہی باہر نکلے تو نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کردیا جس سے وہ زخمی ہوگئے، ان چہرے پر زخم آیا اور خون بہنے لگا۔
واقعہ کے فوری بعد نجی ٹی وی چینل کے اسٹاف کے کچھ لوگ باہر آگئے اور رؤف حسن کو اندر لے گئے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے رؤف حسن پر نامعلوم افراد کے حملے کا کا معاملہ ایوان بالا سینیٹ میں اٹھا دیا۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا کہ مجھے رؤف حسن پر حملے کی اطلاع ملی ہے، رؤف حسن پر حملہ کرکے انہیں زخمی کیا گیا ہے، یہ واقع سنجیدہ معاملہ ہے، بات یہاں تک آگئی ہے کہ سب سے بڑی جماعت کے ترجمان پر حملہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ وزیر داخلہ اس وقت ایوان میں موجود نہیں، میں ان سے یا آئی جی سے معلومات لے کر ایوان کو آگاہ کرتا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ رؤف حسن پر حملے کے معاملے پر قانون کے مطابق عملدرآمد ہوگا۔
پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے پارٹی ترجمان پر نامعلوم افراد کے حملے کے خلاف ایوان بالا سے احتجاجاً واک آؤٹ کردیا۔
حملہ کرنے والے کون تھے؟
نجی ٹی وی کے مطابق حملہ کرنے والے 5 سے 6 خواجہ سرا تھے، خواجہ سراؤں کی جانب سے رؤف حسن کے چہرے پر بلیڈ سے حملہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں، پولیس نجی چینل کے باہر سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کر رہی ہے۔
Trending
- پہلے نصف سال میں چین میں سماجی لاجسٹکس کا مجموعی حجم 181 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گیا
- چین کا ترکیہ سے ڈبلیو ٹی او کے پینل فیصلے کا احترام کرتے ہوئے عملی اقدامات کا مطالبہ
- چین میں رواں سال 4 لاکھ 53 ہزار ایجادی پیٹنٹس کی منظوری
- سی پیک کے تحت پاکستانی آم کی چینی منڈی میں فروخت میں مسلسل اضافہ
- زائد پیداواری صلاحیت”: صرف چین کو ناپنے کا ایک سیاسی پیمانہ
- چین اور پیرو کے تعلقات لاطینی امریکی ممالک میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں، چینی عہدیدار
- چین اور ساؤ ٹومے و پرنسیپے کے تعلقات نے مثبت رفتار سے ترقی کی ہے، چینی صدر
- چین دنیا بھر کے امن پسند عوام کے ساتھ مل کر تاریخی انصاف کا دفاع جاری رکھے گا ، چینی وزارتِ خارجہ
- گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو نے عالمی ترقی کے فروغ کے لیے چینی دانش کو اجاگر کیا، چینی وزیر خارجہ
- چین کا نیو نیو ٹریو روبوٹکس، مصنوعی ذہانت اور اختراعی ادویات ، دنیا بھر میں مقبول ہو رہا ہے، رپورٹ