جنیوا: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مسلح تنازعات میں شہریوں کے تحفظ پر ایک اعلی سطحی بحث کا انعقاد کیا۔اس موقع پر چین کے نمائندے نے کہا کہ اب بھی بے شمار شہری تنازعات کا شکار ہو رہے ہیں اور مسلح تنازعات کا خاتمہ شہریوں کے لیے سب سے بڑا تحفظ ہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو زونگ نے کہا کہ بین الاقوامی انسانی قوانین وہ بنیادی اصول ہیں جن پر مشترکہ طور پر عمل کیا جانا چاہیے، انسانی ہمدردی پر مبنی امداد کو سیاسی رنگ نہیں دیا جانا چاہیے نیز خوراک اور ادویہ جیسی بنیادی رسد کو ہتھیار نہیں بنایا جا سکتا۔ سلامتی کونسل کو بین الاقوامی انسانی قوانین کے اختیارات کو برقرار رکھنا چاہیے اور اس کے عالمگیر اور یکساں اطلاق کو یقینی بنانا چاہیے۔ تنازعات سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی برادری کو منظم اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ تنازعات میں ملوث ممالک کو دفاع، تحفظ اور انسداد دہشت گردی کی صلاحیتوں کو موثر انداز میں بڑھانے میں مدد مل سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ متعلقہ ممالک کو اپنی ترقی کو تیز کرنے اور تنازعات کا باعث بننے والی وجوہات کو بتدریج حل کرنے میں مدد دی جائے۔ چین ، جنگ کی لعنت کے جلد از جلد خاتمے اور عوام کی خوشحالی اور پرسکون زندگی کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔
Trending
- محمد عباس نے لیجنڈ وسیم اکرم کا 27 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا
- سلمان خان کو دہلی ہائی کورٹ سے کیس میں بڑا ریلیف مل گیا
- مہنگائی تلے دبے عوام پر نیا بوجھ، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ
- صحت کیلیے ہمارا 14 ماہ کا کام پچھلے 30 سالوں سے بہتر ہے، مصطفی کمال
- بھارتی کرکٹر نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 131 سال پرانا منفرد ریکارڈ برابر کردیا
- گلوکارہ آئمہ بیگ اور زین احمد کی علیحدگی؟ ’سنگل‘ ہونے کا اشارہ
- پاکستان اور افریقہ کے درمیان تجارتی، صنعتی اور معاشی تعاون کے فروغ کے لیے اہم پیشرفت
- مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا مشترکہ اجلاس، اتحادی حکومت کو مستحکم رکھنے کے عزم کا اعادہ
- میچ کے دوران فٹبالر اچانک گِر گیا، میدان میں خاموشی چھا گئی
- جارج کلونی اور امل کے درمیان مبینہ کشیدگی، مصروفیات رشتے پر اثرانداز ہونے لگیں