چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے سیئول میں جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول اور جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا کے ساتھ نویں چین – جاپان – جنوبی کوریا سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔
لی چھیانگ نے کہا کہ سہ فریقی تعاون کے میکانزم کے قیام کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر چار سال سے زائد عرصے کے بعد سہ فریقی سربراہ اجلاس کا انعقاد انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جس سے سہ فریقی تعاون کی بحالی کی نشاندہی ہوتی ہے۔
وزیر اعظم لی چھیانگ نے سربراہ اجلاس میں تعاون کو گہرا کرنے کے لئے پانچ نکاتی تجویز پیش کی جس میں تعاون کی مکمل بحالی کو فروغ دینا ، اقتصادی و تجارتی تعاون کو فروغ دینا ، سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی تعاون کی رہنمائی کرنا ، افرادی و ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنانا اور پائیدار ترقی کو فروغ دینا شامل ہے ۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے کہا کہ چین اس سربراہی اجلاس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جنوبی کوریا اور جاپان کے ساتھ اسٹریٹجک روابط کو مضبوط بنانے، سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے، نئی ذمہ داریوں اور نئے کارناموں کا مظاہرہ کرنے، چین-جاپان-جنوبی کوریا تعاون کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دینے اور علاقائی استحکام اور خوشحالی میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔
اسی دن تینوں ممالک کے وزرائے اعظم نے مشترکہ طور پر آٹھویں چین- جاپان- جنوبی کوریا بزنس سمٹ میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
لی چھیانگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے گہرے اقتصادی انضمام نے اس بات کا تعین کیا ہے کہ ہمیں قریبی ہمسائیگی رکھنی چاہئے جس میں ترقی کے لئے مل کر کام کیا جائے۔ ہمیں ایک دوسرے کو قریبی شراکت دار اور ترقی کی راہ پر اہم مواقع کے طور پر دیکھنا چاہئے، اور تینوں معیشتوں کے درمیان تعاون کے تکمیلی فوائد اور ترقی کے نکات کی تلاش جاری رکھنی چاہئے، تاکہ باہمی فائدے اور جیت جیت نتائج حاصل کئے جا سکیں . کاروباری افراد کو چین، جاپان، جنوبی کوریا کے اقتصادی اور تجارتی تبادلوں اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرنا چاہیئَے ۔
Trending
- کوہستان کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست خارج
- بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ عہدے سے مستعفی
- ایک غیر سنجیدہ ویڈیو سے ’جنریشن زی کا وائرل بوائے‘ بننے والا نوجوان کون ہے؟
- وزیراعظم کی چھوٹے اور درمیانے کاروبار کیلئے قرضوں تک رسائی تیز بنانے کی ہدایت
- جیت پر جشن منانا آتا ہے تو ہار پر برداشت کرنا بھی سیکھیں، عظمیٰ بخاری کا پی پی کو مشورہ
- پہلا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دیدی
- کیا سیف علی خان پاکستانی ڈرامے میں کام کررہے ہیں؟ وکی پیڈیا پر نام شامل
- حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا
- الیکٹرک بسیں کشمیر کو دینا سیاسی رشوت ہے، اپوزیشن کی تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع
- کاوا چیمپین شپ: پاکستان اور بنگلادیش نے فائنل میں جگہ بنالی