سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے لاوس کے دارلحکومت ونٹیانے میں ملاقات کی۔
وانگ ای نے کہا کہ کشیدہ بین الاقوامی صورتحال اور بیرونی مداخلت کا سامنا کرتے ہوئے چین اور روس ایک دوسرے کی مضبوط حمایت ، بنیادی مفادات کے تحفظ اور ترقی و بحالی کے لئے اہم شراکت دار رہیں گے۔ وانگ ای نے کہا کہ چین آسیان پر مرکوز کھلے اور جامع علاقائی تعاون کے ڈھانچے کو برقرار رکھنے، موجودہ مشرقی ایشیائی میکانزم میں تعاون کو گہرا کرنے اور علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے روس کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔
لاوروف نے کہا کہ روس مختلف شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔ روس آسیان کی مرکزیت کی حمایت کرنے اور اس خطے میں غیر ملکی مداخلت کو روکنے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
دونوں فریق شنگھائی تعاون تنظیم اور برکس جیسے کثیر الجہتی میکانزم کے اندر تعاون کو مضبوط کریں گے۔ فریقین نے امن و سلامتی سے متعلق اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
Trending
- مبینہ فراڈ کیس: سلمان خان اور ان کی بہن کو عدالتی سمن جاری
- شاہراہ بھٹو پر روڈ ڈائیورژن کے باعث گاڑی الٹ گئی، 3مسافر زخمی
- ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ: پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پیچھے چھوڑ دیا
- سجل علی کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور مذاق کی زد میں
- کراچی میں صبح و رات کے اوقات میں پھوار، بوندا باندی کا امکان
- پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹر حمزہ نذر پر دو سال کی پابندی عائد کردی
- مولانا طارق جمیل نے ’خواتین کا کھانا نہ پکانا‘ ازدواجی زندگی کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا
- ریلوے پولیس کا برسوں پرانا مطالبہ منظور، سروس اسٹرکچر میں اہم بہتری کی منظوری
- پاکستانی اسپنر نعمان علی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں لنکاشائر کا حصہ بن گئے
- اداکارہ صباحت بخاری نے ڈرامہ سیٹس پر ’ہیلتھی فلرٹنگ‘ کی حمایت کر دی