نیویارک :نیو یارک اسٹرائیکرز کے مالک ساگر کھنہ نے نہ صرف 2028 اولمپکس کے لئے ٹی 10 کرکٹ کردی ہے بلکہ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ آمدہ سری لنکا ٹی 10 کے لئے اسٹرائیکرز اسکواڈ تیار کرنے کے لئے پوری طرح پرعزم ہیں۔نیو یارک اسٹرائیکرز ابوظہبی ٹی 10 میں ٹرافی جیت چکی ہے جبکہ حال ہی میں ختم لنکا پریمیئر لیگ میں ایک اچھا تاثر چھوڑا ہے اور اب میکس 60 کیریبین لیگ میں اپنے ڈیبیو کے ساتھ اسٹرائیکرز فرنچائز اپنی پوری مہم کے دوران ایک پائیدار وراثت چھوڑنا چاہتی ہے ۔ مقامی ٹیلنٹ کے لیے مزید کرکٹ کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اسٹرائیکرز کے مالک ساگر کھنہ نے کہا کہ ٹی 10 نہیں، سری لنکا کے لیے اس وقت کوئی بھی کرکٹ اچھی ہوگی کیونکہ ظاہر ہے کہ وہ مواقع کی تلاش میں ہیں اور وہاں بہت زیادہ صلاحیتیں اور ٹیلنٹ موجود ہے۔ لہٰذا کرکٹ میں زیادہ سے زیادہ کھلاڑی سامنے آئیں گے اور لیگز کے آس پاس بین الاقوامی کھلاڑیوں کے آنے سے یقینی طور پر مقامی ٹیلنٹ کو مدد ملے گی۔ساگر نے زور دیا کہ ہمارے پاس ایک اچھی ٹیم ہے جو ہماری اسٹریٹجک تیاریوں کی بدولت ٹی 10 کرکٹ کی تیز رفتار نوعیت کے لئے تیار ہے۔ امید ہے کہ میکس 60 کیریبین ٹورنامنٹ میں کامیابی کے ساتھ ہم سری لنکا ٹی 10 کا مقابلہ کرنے کو بھی تیار ہوں گے۔میکس 60 کیریبین لیگ میں نیو یارک اسٹرائیکرز 18 اگست کو کیریبین جائنٹس کے خلاف کھیلیں گے۔
Trending
- پاکستان کو قطر سے ایل این جی کا نیا کارگو حاصل ہوگیا
- پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کا کیس: چوہدری پرویز الہٰی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر
- پی این فلیٹ کلب اوپن انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز
- کنسرٹ کے دوران کیٹی پیری دیوہیکل پانی کی بوتل میں پھنس گئیں، ویڈیو وائرل
- سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہ
- پی ٹی آئی کا مینارِ پاکستان جلسہ؛ اجازت نہ ملنے پر پلان بی سامنے آگیا
- ایران میں کرکٹ کی فروغ، پاکستان کے تعاون سے اقدامت کیے جائیں گے
- ہانیہ عامر کا جڑواں بھائی؟ اعجاز اسلم نے تصویر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا
- آئی پیک گروپ کا یورپی مارکیٹ میں توسیع کا اعلان
- انتظامی یونٹ یا نئے صوبے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گے، گوہر