سوشل میڈیا کمپنی میٹا کے مالک مارک زکربرگ نے سونے کا ہار پہننے سے متعلق سوشل میڈیا میں چہ مگوئیوں کے بعد سونے کے ہار کے پیچھے چھپا راز آشکار کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مارک زکربرگ کی جانب سے انسٹاگرام کی ایک ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے سونے کے ہار پر تبصرے ہو رہے ہیں تاہم انہوں نے وضاحت بھی دے دی ہے۔
قبل ازیں مارک زکربرگ کو جب ہار پہنے ہوئے دیکھا گیا تھا تو انہوں نے کہا تھا کہ وہ ڈیزائن کے عمل کے حصے کے طور پر جائزہ لے رہے ہیں اور سونے کے ہار کے ساتھ ان کا جذباتی لگاؤ ہے۔
سوشل میڈیا میں مارک زکربرگ کے فیشن کے حوالے سے ماضی میں بحث چلتی رہی ہے اور وہ وقت کے ساتھ ان کی پسند میں تبدیلی آتی رہی ہے تاہم 2014 میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ روزانہ ایک ہی ٹی شرٹ پہنتے تھے کیونکہ انہیں چند فیصلے کرنے تھے
مارک زکربرگ نے بتایا کہ سونے کے ہار میں وہ دعا کندہ ہے جو وہ اپنی بیٹیوں کے لیے گنگناتے رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں یہ دعا اپنی بیٹیوں کے لیے اس وقت پڑھتا ہوں جب میں ان کو سلانے کی کوشش کرتا ہوں، یہ دعا ‘می شیبیراک’ کہلاتی ہے جو صحت اور بہادری کے لیے ہے اور یہ دعا یہودیوں سے منسوب ہے اور اس کا مطلب ہے کہ ہمیں اپنی زندگیاں آسان بنانے کا حوصلہ ملے۔
مارک زکربرگ نے وضاحت کی کہ یہ دعا میں اپنی بیٹیوں کے لیے جب سے وہ پیدا ہوئی ہیں ہر رات پڑھتا ہوں، میں سونے کے وقت ان کے قریب رہنے کی کوشش کرتا ہوں، جب میں اپنے بچوں کے ساتھ ہوں تو میرے اور میرے خاندان کے لیے یہ بڑی اہمیت ہوتی ہے۔
میٹا کے سربراہ کی اس وضاحت کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے سونے کے ہار کے پیچھے چھپے راز کو سراہا اور کہا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے عام لوگوں کو آگاہ کر رہے ہیں اور اس سے ہمیں پتا چلتا ہے کہ وہ ایک عظیم انسان ہیں۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ اگر میں ارب پتی ہوتا تو شاید میں ممکنہ طور پر بہت سی اچھے کام کرتا تو کیوں نہیں، تیسرے شخص نے دعائیہ کلمات ادا کرنے کی بات کی خوب ستائش کی۔
Trending
- تنیشا مکھرجی کی شادی شدہ مردوں سے تعلقات رکھنے والی خواتین پر شدید تنقید
- فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی سے 10 ارب روپے کی بچت بھی کی گئی، وزیر توانائی اویس لغاری
- ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کے لیے اہم پیشرفت
- انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی سیکیورٹی ٹیم کا اسلام آباد کلب اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ
- متنازع اور بولڈ اسپورٹس اشتہار کے بعد سڈنی سوینی کے 2 لاکھ فالوورز کم ہوگئے
- وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کا آغاز 16 ستمبر سے ہوگا
- دن میں بات چیت رات کو پیٹرول کی قیمت میں اضافہ، حافظ نعیم کا حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا عندیہ
- Asian Games – ایکسپریس اردو
- راجپال یادیو کو 2 کروڑ جمع کرانے کےلیے سپریم کورٹ کی آخری مہلت
- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ، نوٹی فکیشن جاری