اسلام آباد:ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 22 اگست کو اسلام آباد جلسے کی اجازت دے دی ۔ اسٹیٹ کونسل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی جلسے کی اجازت نہ دینے پرتوہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےسماعت کیں۔ پی ٹی آئی کے وکیل عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ 22 جولائی کودرخواست دی کہ 26 جولائی کواحتجاج کرنا ہے۔ عدالت کا استفسار کیا کہ کس فیصلے پر توہین عدالت ہے؟ اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ دوآرڈرز ہم نے پاس کئے تھے۔
عدالت نے کہا کہ آپ نےلکھا 20 اگست کے بعد کسی جگہ جلسہ احتجاج کرسکتے ہیں۔ عدالت نے پی ٹی آئی وکیل سے کہا کہ توہین عدالت تواس پرنہیں بنتی، جج نے درخواست آپ کو بھیجی۔
عدالت نے کہا کہ فیض آباد بلاک ہوا اس کے نقصانات قوم کوہورہے ہیں، ڈی چوک پر تواحتجاج پر مکمل پابندی عائد کردیں، پچھلے فیض آباد دھرنے میں کتنے لوگ ایمبولینس میں فوت ہوئے؟
عدالت نے کہا کہ حکومتی پارٹی اجازت مانگے گی آپ پلیٹ میں رکھ کردیںگے، صرف یہ تو نہیں ہو سکتا یہ اپوزیشن میں ہیں، کیا آپ نے پارک میں احتجاج کی اجازت دی؟
عدالت نے ریمارکس دیے کہ پارک پارک ہے اسے پارک رکھیں۔
Trending
- عاصم علی خان نے ناروے میں پاکستان کے نئے سفیر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
- پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی پر ڈاکٹر شوکت علی کی قوم کو مبارکباد
- کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا کی 8 سالہ محبت بالآخر شادی میں تبدیل ہو گئی
- سات دن مسلسل اضافے کے بعد آج سونا سستا ہوگیا
- پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے شیڈول میں تبدیلی
- آسٹریلیا کا بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلیے پلیئنگ الیون کا اعلان
- کرپشن اسکینڈلز کے بعد ابوظہبی ٹی10 لیگ میں بڑی تبدیلیاں
- فیفا کے صدر کو عہدے سے ہٹانا سنگین غلطی ہوگی، ٹرمپ انفانٹینو کی حمایت میں بول پڑے
- والد کے انتقال کے بعد میسی اب فٹبال کھیلیں گے یا نہیں؟ غیر یقینی صورتحال
- تاجک سفیر کی پاکستانی قوم کو یومِ آزادی پر دلی مبارکباد