اسلام آباد:77 یوم آزادی کے موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے بڑا اقدام اٹھایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے خاندان نے 31 ہزار 680 مربع فٹ زمین بلوچستان حکومت کو عطیہ کر دی ہے۔
قاضی خاندان نے اراضی حکومت کو دینے کے لیے بلوچستان حکومت کو خط لکھا ہے۔
خط پر چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اور قاضی عظمت عیسیٰ کے دستخط بھی موجود ہیں۔
خط کے متن کے مطابق 77 ویں جشن آزادی کے موقع پر قاضی فیملی نے اپنی زمین قوم کے لیے عطیہ کی ہے۔
خط کے مطابق عطیہ کی گئی اراضی زیارت میں قائدِاعظم ریذیڈنسی کے ساتھ واقع ہے، اراضی عوام کے مفاد میں بطور انوائرمنٹل سینٹر استعمال کے لیے ہوگی، قاضی خاندان کی یہ اراضی 14اگست سے حکومت کے سپرد کی جائے گی۔
Trending
- سلیم خان کی طبیعت اب کیسی ہے؟ ہیلن نے مداحوں کے ساتھ بڑی خبر شیئر کردی
- حکومت کاروباری برادری کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم
- احتجاج توڑ پھوڑ کا مقدمہ؛ پی ٹی آئی کے آٹھ ارکان اسمبلی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
- لامین یامال نے کم عمر ترین کپتان بننے کا اعزاز حاصل کرلیا
- ڈوین جانسن نے 22 کلو وزن کیسے اور کیوں کم کیا؟ اداکار نے راز بتا دیا
- حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان
- قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی غیر معیاری موبائل سروس پر برہم، ٹیلی کام کمپنیوں کو طلب کرلیا
- زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا اضافہ، مجموعی حجم 23 ارب سے تجاوز
- وزیر داخلہ سندھ کا ایکشن، تھانہ عزیز بھٹی کے مکمل عملے سمیت متعدد تھانوں کے اہلکار معطل
- ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ کردیا گیا