اسلام آباد:سپریم کورٹ میں گرمیوں کی تعطیلات 8 ستمبر کو ختم ہوں گی جبکہ نئے عدالتی سال پر فل کورٹ ریفرنس سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق رجسٹرارسپریم کورٹ کی جانب سے جاری سرکلرکے مطابق سپریم کورٹ میں گرمیوں کی تعطیلات 8 ستمبر کو ختم ہورہی ہیں، عدالتی چھٹیوں کے خاتمے پر اگلے دن 9 ستمبر کو سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال کے حوالے سے فل کورٹ تقریب منعقد ہوگی۔
نئے عدالتی سال پر فل کورٹ ریفرنس سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ خطاب کریں گے، پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کے عہدیدار بھی تقریب سے خطاب کریں گے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں رواں سال موسم گرما کی تعطیلات 15 جون کے بجائے 15 جولائی سے ہوئی تھی۔
سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ رول 3 یہ فراہم کرتا ہے کہ عدالت کا عدالتی سال ہر سال ستمبر کے دوسرے پیر کو شروع ہو گا یا اگر اس دن عدالتی تعطیل ہو، تو اگلے کام کے دن اور اگلے سال میں تعطیل کے آغاز تک جاری رہے گا۔
Trending
- سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں مزید بڑھ گئیں
- پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے قتل میں ملوث ملزم کگی بٹ کا مبینہ وائس نوٹ سامنے آگیا
- انگلش فٹبالر جوڈ بیلنگھم کی پاکستانی اسپنر عثمان طارق کیخلاف بیٹنگ، ویڈیو وائرل
- اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
- جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
- جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب، 6 سالہ بچہ نالے میں ڈوب گیا
- امریکی کرکٹر میچ فکسنگ کیس میں آٹھ سال کیلیے معطل
- Mahira Khan great effort for Palestine collected millions of pounds in donations in the UK
- بارشوں کے باوجود سندھ میں کپاس کی پیداوار میں 67 فیصد اضافہ، پنجاب میں ایک فیصد کمی
- بیرون ملک بیٹھے بھتہ خوروں کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دیں، ایڈیشنل آئی جی