اسلام آباد:چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے اسلام آباد میں پاکستانی جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل ساحر لودھی ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، چیف آف نیول اسٹاف نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے ملاقات کی ۔
لی چھیانگ نے کہا کہ چین ایک متحد، مستحکم، خوشحال اور مضبوط پاکستان کی تعمیر میں پاکستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ دونوں ممالک کی افواج باہمی تعاون کو مضبوط بنانے اور چین پاک دوستی اور باہمی فائدے مند تعاون کے لئے ٹھوس حمایت فراہم کرتی رہیں گی۔ چین دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کو گہرا کرنے، علاقائی ممالک کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو متحد کرنے اور دونوں ممالک اور خطے میں امن و استحکام کے مشترکہ تحفظ کے لئے تیار ہے۔
پاکستانی عسکری قیادت نے کہا کہ پاکستان اور چین نے ہمیشہ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت اور تعاون کیا ہے اور دونوں ممالک مضبوط سیاسی باہمی اعتماد رکھتے ہیں۔ پاکستانی فوج پاکستان میں چینی اہلکاروں، اداروں اور منصوبوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی اور دوطرفہ اور کثیر الجہتی فریم ورک کے تحت چین کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے، دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور علاقائی امن، استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔
Trending
- 27 ستمبر کو اتنی بڑی تعداد میں اسلام آباد جائیں گے یہ گولی چلانے کا سوچیں گے بھی نہیں، وزیراعلیٰ کے پی
- لارڈز ٹیسٹ: پاکستان کی شاندار بولنگ، انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 248 رنز بنا لیے
- سیلاب کی تباہ کاریاں؛ منیشا کوئرالا میدانِ عمل میں آگئیں؛ اداکارہ کا نیپال سے کیا تعلق ہے؟
- شرح سود کم ہونے سے اسٹیٹ بینک کے سالانہ منافع میں 509 ارب روپے سے زائد کی کمی
- جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کے خلاف 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان
- لارڈز ٹیسٹ: سلمان علی آغا کے شاندار کیچ نے سب کو حیران کر دیا
- مشہورِ زمانہ پب جی موبائل کے خالق فاروق احمد چل بسے، گیمنگ کمیونٹی سوگوار
- حکومت کا پیٹرول، ڈیزل کی نئی قیمت کا اعلان
- گجرات میں انسانیت سوز واقعہ، 4 سالہ لاپتہ بچی زیادتی کے بعد قتل
- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی گئی
Prev Post