لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکاراسد ملک نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔ اس دوران میزبان نے اداکار سے شادی سے متعلق سوال کیا کہ آپ ماشااللہ حسین نوجوان ہیں تو ابھی تک شادی کیوں نہیں کی جس کے جواب مین اس ملک نے مرزا غالب کا شعر سنایااور بھی غم ہیں زمانے میں محبت کے سوا۔
ایک اور انٹرویو کے دوران جب اسد ملک سے شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ شادی کے نام سے خوف آتا ہے اور تنہائی پسند انسان ہوں، کسی کے ساتھ اپنی تنہائی باٹنا پسند نہیں ہے پھر چاہے وہ بیوی ہی کیوں نہ ہو لیکن اب شادی کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہوں اور جلد ہی اس کا اعلان کروں گا۔
خیال رہے کہ اسد ملک نے کنیز، دشت، شبِ آرزو کا عالم اور موت جیسے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
Trending
- صوابی؛ ڈیڑھ سالہ بچی کی لاش گھر کے اندر کنویں سے برآمد
- مراکش کے مڈ فیلڈر پریمیئر لیگ کی تاریخ کے مہنگے ترین نوعمر کھلاڑی بن گئے
- معروف بھارتی اداکار شوٹنگ کے دوران شدید زخمی، اسپتال منتقل
- لاہور؛ مسافروں کو نشہ آور مشروب پلا کر لوٹنے والا ملزم گرفتار
- انفینٹینو کی مشکل میں اضافہ، اٹلی اور رومانیہ کی فٹبال فیڈریشنز حمایت سے دستبردار
- سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں؛ پولیس ملزمان تک پہنچ گئی
- امت کے اتحاد اور امن کیلیے فیلڈ مارشل کی مخلصانہ کوششوں سے مکہ معاہدہ ہوا، وزیراعظم
- پاکستانی بندرگاہوں کی بہتری میں اہم پیش رفت، کارگو ہینڈلنگ کی رفتار اور کارکردگی میں اضافے کا امکان
- پمز واقعے کے بعد پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں فائر سیفٹی کے حوالے سے اہم اقدامات کی ہدایت
- ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا تیسرا ایڈیشن، پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا دبئی میں ہوگا