ر
بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ نے چین امریکہ تعلقات سے متعلق قومی کمیٹی کے 2024 کے سالانہ ایوارڈز ڈنر کو مبارکباد کا خط بھیجا۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات دنیا کے اہم ترین دوطرفہ تعلقات میں سے ایک ہیں جن کا تعلق دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود اور انسانیت کے مستقبل اور تقدیر سے ہے۔ چین نے ہمیشہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور فائدہ مند تعاون کے اصولوں کے مطابق چین اور امریکہ کے تعلقات کو سنبھالا ہے اور ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ چین اور امریکہ کی اپنی اپنی کامیابی ایک دوسرے کے لئے ایک موقع ہے، اور یہ کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے کے بجائے معاون ہونا چاہئے۔ چین امریکہ کے ساتھ شراکت دار اور دوست بننے کا خواہاں ہے۔ اس سے نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پوری دنیا کو فائدہ ہوگا۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ کھلاپن چین کی جدیدیت کی واضح علامت ہے اور چین کے دروازے وسیع سے وسیع تر ہوتے جائیں گے۔ امید ہے کہ چین امریکہ تعلقات کی قومی کمیٹی اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوست چین امریکہ تعلقات کی حمایت جاری رکھیں گے، چین کی جدیدکاری میں فعال طور پر حصہ لیتے رہیں گے اور اس سے فائدہ اٹھاتے رہیں گے، مزید آمدورفت اور تبادلے کرتے رہیں گے، باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرتے رہیں گے، اور مشترکہ طور پر “سان فرانسسکو وژن” کو حقیقت میں تبدیل کریں گے، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل ہوں اور دنیا میں مزید استحکام اور مثبت توانائی پیدا ہو۔
اسی روز امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی چین امریکہ تعلقات سے متعلق قومی کمیٹی کے سالانہ ایوارڈز ڈنر کو مبارکباد کا خط بھیجا۔
Trending
- گوادر پورٹ میں نئی تاریخ رقم، پہلی بار بین الاقوامی جہازوں کو ایندھن کی فراہمی
- دریائے سندھ پاکستان کی شہ رگ، سندھ کی روح، اس پر جارحیت ملک پر جارحیت ہوگی، مراد علی شاہ
- کینیا کے ایتھلیٹ ایمانوئل وانیونی نے 26 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
- نائب وزیراعظم کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، امریکا-ایران کشیدگی میں اضافے پر اظہارتشویش
- پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فیلڈنگ کوچ شین میک ڈرموٹ مستعفی
- گلگت بلتستان میں توانائی کا مسئلہ بڑا المیہ ہے، نومنتخب وزیراعلیٰ امجد حسین
- شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹانے پر رمیز راجہ کا بڑا بیان سامنے آ گیا
- بلوچستان میں تاریخی انتظامی اصلاحات، 4 نئے ڈویژن اور 5 نئے اضلاع قائم
- کرسٹیانو رونالڈو کے مستقبل سے متعلق پرتگال کے نئے کوچ کا اہم بیان
- لاہور میں کالی گھٹاؤں کا راج، مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار