اسلام آباد:چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت (وزیر اعظم) کی کونسل کے تئیسویں اجلاس میں شرکت کے دوران روسی وزیر اعظم میخائل ولادیمیر اور منگولیا کے وزیر اعظم اویون ایرڈن کے ساتھ سہ فریقی ملاقات کی ۔
لی چھیانگ نے کہا کہ چین، روس اور منگولیا کے درمیان تعاون کے منفرد جغرافیائی فوائد اور رائے عامہ کی مضبوط بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ چین سہ فریقی تعاون کے حوالے سے وسط مدتی روڈ میپ پر عمل درآمد کے لیے روس اور منگولیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے اور ہمسایہ ممالک کے درمیان دوستانہ تبادلوں اور باہمی فائدے کا ماڈل تشکیل دے گا۔
چین کے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چین ،چین-منگولیا-روس اقتصادی راہداری کے تحت کلیدی تعاون پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے روس اور منگولیا کے ساتھ مل کر کام کرے گا، شنگھائی تعاون تنظیم سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر کثیر الجہتی تعاون کو گہرا کرے گا، ترقی کے مواقع اور ترقی کے نتائج کا اشتراک کرے گا، مشترکہ مفادات کی حفاظت کرے گا اور چین، روس اور منگولیا کے درمیان سہ فریقی تعاون کا نیا باب لکھنے کے لیے مل کر کام کرے گا۔
اسی دن چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے اسلام آباد میں روسی وزیراعظم میخائل ولادیمیرسے علیحدہ ملاقات بھی کی ۔
Trending
- وزیر اعظم کے سامنے خود کو احتساب کے لیے پیش کردیا ہے، وفاقی وزیر صحت
- پمز اسپتال سانحہ پر شعیب اختر کا اظہارِ افسوس، شفاف تحقیقات کا مطالبہ
- پمز اسپتال سانحہ؛ نومولود بچوں کی اموات پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
- وزیراعظم اپنا گھر ہاؤسنگ اسکیم؛ درخواست گزاروں کی تعداد 52 فیصد بڑھ کر 1 لاکھ 39 ہزار ہوگئی
- رمیز راجا نے شاہین آفریدی کی ٹیسٹ اسکواڈ سے عدم موجودگی کی اصل وجہ بتا دی
- اپنے شوہر کی پہلی نہیں واحد بیوی بننا چاہوں گی؛ معروف اداکارہ نے اپنی چوائس بتادی
- صوابی؛ ڈیڑھ سالہ بچی کی لاش گھر کے اندر کنویں سے برآمد
- مراکش کے مڈ فیلڈر پریمیئر لیگ کی تاریخ کے مہنگے ترین نوعمر کھلاڑی بن گئے
- معروف بھارتی اداکار شوٹنگ کے دوران شدید زخمی، اسپتال منتقل
- لاہور؛ مسافروں کو نشہ آور مشروب پلا کر لوٹنے والا ملزم گرفتار